مسلم لیگ ن کا پہلا پاور شو، مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا، مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی،محمد نذیر انقلابی 198

مسلم لیگ ن کا پہلا پاور شو، مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا، مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی،محمد نذیر انقلابی

مسلم لیگ ن کا پہلا پاور شو، مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا، مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی،محمد نذیر انقلابی

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) مسلم لیگ ن کا پہلا پاور شو، مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا، مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، راجہ فاروق حیدر نے 5 برسوں میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے، حلقہ میں کوئی شک میں نہ رہے۔ ن لیگ کی فتح لکھی جاچکی ہے، مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی کا خطاب۔ تفصیلات کے مطاق پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے

موقع پر ن لیگ کاحلقہ کے اندر پہلا پاور شو، امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی کو سینکڑوں موٹر سائیکلوں کی ریلی میں الیکشن آفس لایا گیا۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جن دیگر افراد نے خطاب کیا ان میں راجہ نجابت حسین، راجہ محمد ریاض، اوور سئیز کوآرڈینیٹر راجہ یوسف بندوروی، چوھدری محمود پلاکوی، راجہ لیاقت علی ایڈوکیٹ، راجہ صوفی محمد بوستان خان، توقیر نجیب ایڈوکیٹ،الیاس راجپوت شامل ہیں۔ سابق

ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے جبکہ انجئینر جہانگیر نے تقریب کی صدارت کی۔امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی نے اپنے خطاب میں کہا مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہے۔ ہماری پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا گیا۔ حلقہ نمبر دو میں اتنے ترقیاتی کام ہوئے جتنے گزشتہ پچاس برسوں میں نہیں ہوئے۔ میں نے حلقہ بھر میں بلاتخصیص علاقہ و برادری تعمیر و ترقی کا جال بچھایا۔ نوجونوں کو

نوکریاں دیں۔ بجلی و پانی کے مسائل حل کیے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عوام جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہورہی ہے۔ گزشتہ الیکشن میں ایک سازش کے تحت ہمیں ہرایا گیا لیکن اب کی بار کوئی جعل سازی نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں۔ پاکستان میں پی ٹی آئی کی جو کارکردگی ہے

اس کو دیکھ کر عوام پی ٹی آئی کا نام سننا بھی گوارا نہیں کرتی۔ چوھدری عبدالمجید اپنی شکست دیکھ کر خود ہی الیکشن سے دستبردار ہوگئے اور اپنے بیٹے کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ قاسم مجید نے چوھدری عبدالمجید کی وزارت عظمی کے دور میں جو کرپشن کی لوگ اب الیکشن میں اس کا حساب لینگے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کا دن ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں