شیخ المشائخ حضرت ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر حفظہ اللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور قاری محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ منتخب
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس،ملک بھر سے تقریبا 1300کے بھگ علماء ومشائخ اور منتخب دینی مدارس کے مہتممین کی شرکت،مفتی محمد تقی عثمانی کی تجویز پر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو ایک مرتبہ پھربلامقابلہ صدر اور مولانا محمد حنیف جالندھری کو بلامقابلہ
جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا،ہاوس میں موجود تمام اراکین نے پہلے ہاتھ فضا میں بلند کرکے اور بعدازاں کھڑے ہوکر صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،علماء کرام کی طرف سے وفاق المدارس کے اتحاد و یکجہتی کو ہرقیمت پر برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار،
اجلاس کے شرکاء نے دستور کی بعض دفعات میں ترمیم کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دی،وفاق المدارس کے لیے سرپرستوں،چار نائب صدور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ناظم نشر واشاعت کا بھی تقرر کیا جائے گا،
مجلس عاملہ،صوبائ ناظمین،ضلعی مسوولین کا از سرنوتعین کیا جائے گا تفصیلات کےمطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں ہوا
جس میں ملک بھر سے 1300سے زائد علماء ومشائخ اور منتخب دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی،وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹرز مولانا عبدالقدوس محمدی اور مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق اجلاس مولانا انوار الحق نائب صدر اول وفاق المدارس کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا فضل الرحمن امیر جمعیت علمائے اسلام،شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان،
مولانا عبیداللہ خالد مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی،مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ،مولانا صاحبزادہ خلیل احمدجانشین خواجہ خواجگان حضرت مولانا خوجہ خان محمد،مولانا فضل الرحیم مہتمم جامعہ جامعہ اشرفیہ لاہور،مولانامحمدقاسم دارالعلوم عربیہ شیرگڑھ سابق ایم این اے،مولانا مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد،
مولانا ڈاکٹر سعیدخان اسکندر جامعہ بنوری ٹاون کراچی،مولانا قاضی عبدالرشید صاحب ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا امداد اللہ ناظم وفاق المدارس سندھ، مولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس خیبرپختونخواہ، مولانا صلاح الدین ایم این اے ناظم وفاق المدارس بلوچستان،مولانا سعید یوسف،آذادکشمیر ، مولانا قاضی نثار گلگت بلتستان،مولانا اشرف علی جمعیت اشاعت التوحید والسنہ،
مولانا قاضی مطیع اللہ آغا،
مولانا اصلاح الدین حقانی، مولانا ظفر احمد قاسم ،مولانا عطاء الرحمٰن ،مولانا ارشاد احمد،مولاناعبدالقدوس،مفتی خالدمحمود،مولانا محب اللہ، مولانا مفتی طاہر مسعود صاحب،مولانا زبیر اشرف عثمانی، مولانا قاری احمدمیاں تھانوی،مولانا فیض محمد،مولانامفتی محمد انور ایم این اے،مولانا قاری یاسین،مولانا مفتی محمودالحسن مسعودی،مولانا ظہور علوی،مولانا نذیر فاروقی،ڈاکٹر عتیق الرحمن،مولانا عبدالسلام،مولاناعبدالستارجامعہ بیت السلام،قاری محمد عثمان کراچی، مولانا زبیراحمدصدیقی،مولانا قاری عتیق الرحمن مولانا
محمد احمد انور،،مولانا عزیز الرحمن ثانی،سید عطاء المنان شاہ بخاری،مفتی محمد خالد،مولانا قاری عبدالرشید شہدادپور سندھ،مولانا زاہدالقاسمی، مولانامسرورنواز جھنگوی ،مولانا فیض اللہ مرکز علوم اسلامیہ کراچی،مولانا ناصر سومرو،مفتی فضل غفور،،ڈاکٹر نصیر الدین کراچی، اوردیگر بہت سے علماء کرام نے شرکت کی-اس موقع پر سب علماء کرام نے مولانا مفتی عتیق الرحمن اور مولانا مفتی اویس عزیز سمیت دارالعلوم زکریا کے جملہ اساتذہ و کارکنان اور اسلام آباد راولپنڈی کے علماء کرام اور اہل مدارس کا حسن انتظام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان