کسی بھی جرم کی اطلاع پر ایس ایچ او فوری طور پر موقعہ پرپہنچیں ایف آئی آر کافوری اندراج کریں،ڈی پی او خانیوال 115

کسی بھی جرم کی اطلاع پر ایس ایچ او فوری طور پر موقعہ پرپہنچیں ایف آئی آر کافوری اندراج کریں،ڈی پی او خانیوال

کسی بھی جرم کی اطلاع پر ایس ایچ او فوری طور پر موقعہ پرپہنچیں ایف آئی آر کافوری اندراج کریں،ڈی پی او خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے ویثرن کے مطابق عوام دوست پالیسنگ کے تحت عوامی رابطہ اوران کی شکایات کے ازالہ کے لیے پولیس افسران پوری ایمانداری اورنیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں‘اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جرائم کی روک تھام کے لیے موثرحکمت عملی کے تحت چوری‘ڈکیتی‘سرقہ بالجبر‘قتل‘اقدام قتل‘راہزنی‘رابری‘

سٹریٹ کرائم کی روک تھام او سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں‘زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق پریکسوکیاجائے‘ تفتیش کے دوران میرٹ کو یقینی بنائیں‘ پولیس فورس افسران کو اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لاکر میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا فرائض میں بددیانتی‘غفلت اورکوتاہی کے مرتک پولیس افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان‘ڈی ایس پی میاں چنوں راؤ طارق‘ڈی ایس پی جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘ڈی ایس پی خانیوال ملک اعجاز‘پی اے حماد حسن‘ریڈرفرحت نواز سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے کہاکہ کہ کسی بھی جرم کی

اطلاع پر ایس ایچ او فوری طور پر موقعہ پرپہنچیں ایف آئی آر کافوری اندراج کریں انوسٹی گیشن کے معیار کو بہتربنائیں اور مقدمات ٹریس کر کے برآمدگی کو یقینی بنائیں‘ کریمنل گینگز کو ٹریس کریں اورتھانوں میں آنیوالے سائلین کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔انہو ں نے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی

سر ٹیفکیٹ اورانعامات سے نواز جائیگا جبکہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔بعد ازاں ڈی پی ومحمدعلی وسیم نے متعلقہ ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران کی موجودگی میں قتل اوراقدام قتل کے مدعیان کی سماعت کی اورتفتیشی مراحل کو میرٹ پر یکسوکرتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلدازجلد گرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں