سینئرٹورازم آفیسر رضوان احمد معطل ا و ر ریجنل جنرل منیجر ملتان اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے سیکرٹری ٹورازم پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد 121

سینئرٹورازم آفیسر رضوان احمد معطل ا و ر ریجنل جنرل منیجر ملتان اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے سیکرٹری ٹورازم پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد

سینئرٹورازم آفیسر رضوان احمد معطل ا و ر ریجنل جنرل منیجر ملتان اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے سیکرٹری ٹورازم پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد

ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف )جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں تین سال سے بند ٹورسٹ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے اسی ماہ کھولنے کے ساتھ غفلت کے مرتکب سینئرٹورازم آفیسر رضوان احمد کو معطل،ریجنل جنرل منیجر ملتان اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. یہ احکامات سیکرٹری ٹورازم پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے فورٹ منرو کے معائنہ کے دوران جاری کیے. انہوں نے

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فورٹ منرو، سخی سرور اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا. پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک اوردیگر افسران ہمراہ تھے. سیکرٹری ٹورازم نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فورٹ منرو کا دورہ کیا. انہوں نے فورٹ منرو ریزارٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہو ئے بہتری کیلئے ضروری ہدایات جار ی کیں انہوں نے افسران سے کہاکہ فورٹ منرو جیسے

پہاڑی مقام پر سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے. کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے ہدایت کی گزرگاہوں اور ٹریکس کی بھی مرمت کی جائے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریزارٹ کی تعمیر سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو متوجہ کیا جاسکے گا. انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت مری پر بوجھ کم کرنے کیلئے نئے سیاحتی مقامات کی تیاری کے جامع منصوبے پر عملدرآمد کرا رہا ہے. سیکرٹری کو بتایاگیا کہ فورٹ منرو ریزارٹ میں استقبالیہ،

لابی او ربالکونی کا اضافہ کیاگیاہے. بالکونی میں بیٹھ کر فورٹ منرو کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوا جاسکے گا. ٹی ڈی سی پی نے موجودہ عمارت کی نہ صرف تزئین وآرائش کی ہے بلکہ چار دیواری،مین گیٹ اور ستونوں کا اضافہ کیا ہے. سیاحوں کیلئے اب ” بون فائر “کی جگہ بھی فراہم کی گئی ہے. واضح رہے کہ ٹورسٹ ریزارٹ فورٹ منرو خستہ حالی کی وجہ سے تین سال سے بند تھا. وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے اور ہدایت پر عمارت کی بحالی کا کام شروع کیاگیا.
دریں اثنا سیکرٹری ٹورازم نے حضرت سخی سرور ؒ کے دربار پر جاری پی ٹیگ پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام کا معائنہ کیا. دربار میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی پالیسی کے تحت مختلف سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے غیر ضروری تاخیر حربے سے گریز کیاجائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں