ویلی 5 کے باشعور لوگ بنارسی ٹھگوں کا ماضی جانتے ہیں، نعمان علی لون 140

ویلی 5 کے باشعور لوگ بنارسی ٹھگوں کا ماضی جانتے ہیں، نعمان علی لون

ویلی 5 کے باشعور لوگ بنارسی ٹھگوں کا ماضی جانتے ہیں، نعمان علی لون

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی سے ) آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 نعمان علی لون نے محلہ موچیاں والی پنڈی گیھپ، فتح جنگ، کامرہ،اٹک اور دیگر وارڈز میں دورے کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بے وقوف بنانا اب اتنا آاسان کام نہیں ہے، ووٹر کارکردگی مانگتے ہیں

جبکہ سابقہ دور حکومتوں میں جو جو نمائندے آپ کے پاس ووٹ مانگنے آتے تھے ان کی شکل آپکو پانچ سال تک نظر نہیں آتے۔ آج ناکام سابق امیدوار کس منہ سے آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئیں گے، کیا آپ ان سے اپنے پہلے والے ووٹوں کا حساب نہیں لیں گے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلی 5 کے لوگ با شعور ہو چکے ہیں، وہ موسمی پرندوں اور بنارسی ٹھگوں کا ماضی بہتر جانتے ہیں اب دوبارہ جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

میں ہارا یا جیتا آپ کے درمیان رہوں گا، میں اپنی بساط کے مطابق آپ کے مسائل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ میں کوئی آپ کو دودھ کی نہریں بہانے کا لالچ نہیں دونگا بلکہ آپ کے ووٹ کا حق آپکو ضرور دلواؤں گا اس کے حصول میں آپ سب میرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے۔ کرپشن نہ میری میراث ہے نہ میرے ضمیر کو اس لعنت کو منہ لگانے کی عادت ہے۔ میرا ماضی سب خوب جانتے ہیں۔ سٹوڈنٹ ہوتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد آپ کی پریشانیاں اور مسائل ہیں

جو آج تک حل نہیں ہوئے اور جنہوں نے آپ کے حق کو تلف کیا ان کا یوم حساب بھی قریب ہے۔ سب سے پہلے ہم ان کا احتساب کریں گے۔ مہاجرین کو لاوارث سمجھنے والے جان لیں کہ اپنے وطن سے دور مہاجر بن کر آئی یہ عوام اب ایک ایک بات کا حساب گن کر لے گی۔ ویلی 5 میں جہاں جہاں کرپشن ہوئی ہر بات کا حساب لیا جائے گا۔ فیصلہ عوامی عدالت میں کریں گے۔ 25 جولائی کو فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ بنارسی ٹھگوں کو ووٹ دیں گے

یا آپ کے حق کیلئے نکلنے والے کو منتخب کریں گے۔ اس موقع پر عمائدین نے نعمان علی لون کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت کا ٓاگے آنا وقت کی اہم ضرورت تھا، اس سے پہلے جو بھی آیا مال دولت کمانے کی نیت سے آتا گیا، کروڑوں روپے کے سالانہ فنڈز میں سے ایک چوتھائی حصہ بھی ہمیں نہیں دیا گیا، اس بار سب کا گن گن کر بدلہ لیں گے اور نعمان علی لون کو واضح اکثریت سے اسمبلی میں پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں