چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام ملزم گرفتار اور 6 کلو چرس برآمد
ڈیرہ غازیخان( بیوروچیف )پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی نے پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی. ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن میڈم ہما نصیب نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن عوام الناس کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے بتایا کہ ماہ جون کے پہلے پندرہ روز میں جرائم پیشہ عناصر اور قانون کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 220 گرام ہیروئن
اور15 لیٹر شراب برآمد کی اور دومجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا اسی طرح پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن نے شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کے73 تیز رفتاری کے78 اور غیر قانونی گیس سلنڈر کے17 مقدمات درج کرکے168 مختلف گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی اور168 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کیا
اور ہائی ویز پر حادثات کی صورت میں 11 افراد جو معمولی زخمی ہوئے انہیں مو قع پر فرسٹ ایڑ فراہم کی اسی طرح گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 1513 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی گئی. پیٹرولنگ پولیس نے
دوران ڈیوٹی20 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا اور ہائی ویز پر 325 عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا ایس پی پٹرولنگ پولیس ہما نصیب نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.