ڈیرہ غازیخان، ملتان اور بہاولپور میں سیاحت کے فروغ کیلئے بسیں چلائی جائیں گی 105

ڈیرہ غازیخان، ملتان اور بہاولپور میں سیاحت کے فروغ کیلئے بسیں چلائی جائیں گی

ڈیرہ غازیخان، ملتان اور بہاولپور میں سیاحت کے فروغ کیلئے بسیں چلائی جائیں گی

ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف ) ڈیرہ غازیخان، ملتان اور بہاولپور میں سیاحت کے فروغ کیلئے بسیں چلائی جائیں گی. کوہ سلیمان میں پارک ویزتعمیر ہوں گے. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے منصوبہ کیلئے بجٹ 2021-22میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ٹورازم ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے

جاذب نظر بسیں چلائی جائیں گی جس کیلئے بجٹ میں بارہ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقے وہوا، بارتھی، فاضلہ کچھ، سخی سرور، چوٹی، شادن لنڈ اور فورٹ منرو میں ریسکیو 1122کے ایمرجنسی سٹیشن تعمیر ہوں گے. ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد اور مری آرٹس کونسل کی عمارتوں کی بحالی کی جائے گی. نئے بجٹ میں برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سخی سرور ؒ کے مزار اقدس کی بحالی کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں