ضلع مہمند، مچنئی ورسک پل کے قریب دریا کابل میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے
ضلع مہمند( افضل صافی)ضلع مہمند، مچنئی ورسک پل کے قریب دریا کابل میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے. ریسکیو1122 مہمند اور ریسکیو 1122 پشاور کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن شروع کیا . مسلسل دو گھنٹے کوششوں کے بعد عبّاس خان نامی نوجوان کی نعش پانی سے نکال لی گئی .
عبّاس خان ولد سمین جان عمر 20 سال ضلع پشاور تہکال بالا کا رہائشی تھا..جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے..ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم نے نعش کو لواحقین کے حوالے کردیا.
عبدالله مہمند
ترجمان ریسکیو 1122 مہمند