حویلی میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے 208

حویلی میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے

حویلی میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )حویلی میں پیپلز پارٹی کی الیکشن کمپین، پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا، لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے ۔ ن لیگ کو حویلی میں شدید دھچکے ،حویلی میں ن لیگ کے وزیر چوہدری عزیز کے کئیں اہم لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ۔ تفصیلات کے مطابق پلنگی ممتازآباد،راٹھور گروپ آف پلنگی ذلفقار راٹھور،فاروق راٹھور،افتخار راٹھور،عارف راٹھور،آصف راٹھور،بوستان خان،

رشید خان اپنے تمام ساتھیوں سمیت تمام گلے شکوے بھلا کر مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، کہوٹہ ٹاؤن سےشیخ غفور نے ساتھیوں کے ہمراہ پی پی کا پرچم تھام لیا جبکہ ہلاں بالا سے تعلق رکھنے والے کھوکھر برادران بھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پپلزپارٹی میں شامل،فیصل راٹھور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، نڑی بن کا جنجوعہ خاندان راجہ گلزار جنجوعہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل۔
اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جیت پیپلز پارٹی کا مقدر بن چکی ہے۔ ن لیگ کے سیاسی مداری عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، پیپلز پارٹی کے جیالے فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں متحد و منظم ہیں،الیکشن میں فیصل ممتاز راٹھور واضح اکثریت سے جیتیں گے اور حویلی کے عوام کے مسائل کو حل کرینگے

حویلی میں ن لیگ کمزور ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ن لیگ خائف ہے، ن لیگ حلقہ کے اندر صرف بیانات کی حد تک محدود ہے ۔عملی طور پر حویلی میں صرف فیصل ممتاز راٹھور نے ترقیاتی کام کروائے، انفراسٹرکچر کی بہتری، سکولز ، روڈ ز ، اور میرٹ پر روزگار کی فراہمی کا کریڈٹ فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو جاتا ہے۔پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں