سابق وزیر اعظم شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائشگاہ پر منائی گئی، تقریب
ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)سابق وزیر اعظم شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائشگاہ پر منائی گئی، تقریب میں رکن سندھ اسیمبلی ریاض شیرازی، ضلعی صدر صادق میمن، امتیاز قریشی، سابق ضلع چیئرمین غلام قادر پلیجو، عبدالحمید پہنور، عبدالغنی بگہیاڑ سمیت پیپلز لیڈز وینگ کی انفارمیشن سیکریٹری افشاں بروہی، نجمہ شیخ و دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
سابق ایم پی اے اور ضلع کونسل چیئرمین غلام قادر پلیجو نے کہا کہ بھٹو خاندان نےاپنا پورا خاندان قربان کردیا۔ یہاں میر، پیر سردراوں کا راج ہوتا تھا ان کا خاتمہ بھٹو نے کیا۔ بی بی شہید جہاں جاتی تھی عوام کا سمندر جمع ھو جاتا تھا۔ محترمہ بی بی دو مرتنہ وزیراعظم بن چکی تھی باقی زندگی دبئی میں گزار سکتی تھی مگر عوام کی خاطر وہ پاکستان آئی اور عوام کی بیچ میں شہید ھو گئیں جب حملہ ہوتا ھے تو پھر اسپتال پہنچ جاتی ھے یہ بہادری کی مثال تھی ۔
آج ہم شہیدوں کے نام کا کھا رھے ہیں یہ عزتیں سب ان کے نام پر ملتی ہیں ہمیں اس نام اور انکی قربانیوں کی لاج رکھنی ہوگی اس وقت میدان موجود ہیں عوام میں جانا ہوگا اور بھٹو شہید بینظیر شہید کی طرح غریبوں بے سہاروں کی مدد کرنی ہوگی پیپلز پارٹی منشور روٹی کپڑا اور مکان اس ملک کے لاکھوں غریبوں کی آواز اور امید ہے ہمیں اسی انداز میں عملی میدان سجانا ہوگا جسطرح بھٹو شہید سجایا کرتے تھے اگر ہم اس نظریے سے سچے رہے تو پیپلز پارٹی بھٹو ازم کے تحت آئندہ بھی حکومت بناکر عوام کے دلوں پر راج کرے گی۔