مڈبینسی میں پیپلز پارٹی کا تگڑا وار، حاجی وکیل سمیت درجنوں لوگ کنبے قبیلے سمیت پی پی میں شامل 321

مڈبینسی میں پیپلز پارٹی کا تگڑا وار، حاجی وکیل سمیت درجنوں لوگ کنبے قبیلے سمیت پی پی میں شامل

مڈبینسی میں پیپلز پارٹی کا تگڑا وار، حاجی وکیل سمیت درجنوں لوگ کنبے قبیلے سمیت پی پی میں شامل

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) مڈبینسی میں پیپلز پارٹی کا تگڑا وار، حاجی وکیل سمیت درجنوں لوگ کنبے قبیلے سمیت پی پی میں شامل، انھوں نے ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کر کے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے شمولیتی پروگرام سے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور امیدوار اسمبلی چوہدری قاسم مجید سمیت شاہدہ قریشی صدر ویمین ونگ حلقہ 2،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری سعود اقبال،صحبت سرفراز ایڈدوکیٹ، معیز مجید،خالد فاروق، عمرفاروق صوفی یعقوب گجر ودیگر نے بھی خطاب کیا

جبکہ نئے شامل ہونے والوں میں ٹھکیدار محمد وکیل، چوہدری فاروق، چوہدری مقبول، چوہدری امجد، چوہدری صادق، چوہدری کالا خان، چوہدری علی، چوہدری خضر، چوہدری عمران، چوہدری غلام، چوہدری فضل ،حاجی زمان، فہیم مجید، محمود احمد، راجہ عامر، راجہ عمر، شیخ عمران، علی مرتضٰی، چوہدری معروف، چوہدری عارف حسین، چوہدری وزیر حسین، چوہدری نذیر، چوہدری محمد یوسف ، چوہدری عارف چوہدری اعظم ، چوہدری یاسر،

چوہدری میر احمد، چوہدری مسعود، چوہدری یاسین، بشیر مُغل، حمزہ مُغل، عمر مُغل سمیت دیگر لوگ شامل تھے تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرءض داود بندوری سرانجام دے رہے تھے اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ ہم اپنے ووٹروں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں پی ٹی آئی اپنی مرکزی حکومت کے نام پر سیاست کر رہی ہے جبکہ ان سے پوچھا جائے

کہ وہ کتنے ضمنی الیکشن جیتے تو جواب آئیں بائیں شائیں سے دیتے ہیں اگر کسی کو کام ہوتا تھا سبز نمبر پلیٹ والے گھر سے باہر کھڑا کر کے بات سنتے تھے ن لیگی لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ انھوں نے ووٹر کے ساتھ بات کیسے کرنی ہے اور عزت کیسے دینی ہے اگر کوئی پی پی میں شامل ہوا تو وہ چوہدری مجید کے کام کی وجہ سے آئے ہیں ملنے والی عزت کی وجہ سے آئے ہیں سابق وزیرعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا

کہ ن لیگی کہتے ہیں ہم جھنڈے نہیں لگانے دیں گے آئیں وہ دیکھیں جھنڈے بھی لگے ہیں اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ آئیں اگر ہمت ہے تو روکیں اگر کسی نے ہمارے ووٹر کو میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو چکسواری سے پلاک تک گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹیں گے ہم اپنے ووٹر کا تحفظ کرنا جانتے ہیں امیدوار اسمبلی چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ ن لیگ الیکشن ہار چکی ہے یہ گھبرائے ہوئے ہیں یہ مین سڑک 1990 میں چوہدری مجید کے دستخطوں سے بنی تھی تھی

ان ن لیگیوں کی اپنی جماعت میں جو حیثیت ہے وہ بھی سامنے آچکی ہے یہ کچھ نہیں کر سکتے ان کے لئے میں اکیلا ہی بھاری ہوں آپ لوگ 25 جولائی کی شام تک پہرا دیں اس کے بعد 5 سال میں آپ کا پہرا دوں گا 25 جولائی پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن ہے پہلے بھی ہم کامیاب تھے آئندہ بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں