غلہ منڈی میں کسان کارڈ کے زریعے کھادوں کی سستے داموں فراہمی کا آغاز کردیاگیا 134

غلہ منڈی میں کسان کارڈ کے زریعے کھادوں کی سستے داموں فراہمی کا آغاز کردیاگیا

غلہ منڈی میں کسان کارڈ کے زریعے کھادوں کی سستے داموں فراہمی کا آغاز کردیاگیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) غلہ منڈی میں کسان کارڈ کے زریعے کھادوں کی سستے داموں فراہمی کا آغاز کردیاگیا ۔ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن چوہدری شہزاد صابر نے کہا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے کھادوں اور پیسٹی سائیڈ پر سبسڈی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسان کارڈ کے

اجرا کے موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو سستے داموں کھاد اور پیسٹی سائیڈ فراہم کرنے کے لئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے کاشتکار اپنا کسان کارڈ بنوائیں اور سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں حکومت نے زراعت کے شعبے کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے خطیر رقم کی سبسڈی فراہم کی ہے اس سبسڈی کا مقصد کاشتکاروں کو ان کی بنیادی زرعی ضروریات سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانامقصود ۔ڈاکٹر منظور گل ۔شیخ محمد اقبال اور حبیب بینک لمیٹڈ کے کنیکٹ زونل منیجر عثمان نصیب اور ثقلین رضا بھی موجود تھے ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان نے اس موقع پر کاشتکاروں کے سوالوں کا جواب بھی دیا ۔کاشتکاروں نے ڈی اے پی کی فی بوری پر ،1000 سبسڈی حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں