محکمہ پولیس کا واحد مقصدجرائم کا خاتمہ اورانصاف کی فراہمی ہے،ڈی پی او 126

محکمہ پولیس کا واحد مقصدجرائم کا خاتمہ اورانصاف کی فراہمی ہے،ڈی پی او

محکمہ پولیس کا واحد مقصدجرائم کا خاتمہ اورانصاف کی فراہمی ہے،ڈی پی او

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویثرن اورآئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام دوست پالیسی کے تحت پولیس کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی اورعوام الناس کو معیاری اورفوری انصاف کی فراہمی کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں کمیونٹی پا لیسنگ کو فروغ دے کر کرپشن سے پاک معاشرے

کا قیام‘قانو ن کی بالادستی اور انصاف پر مبنی عملدراری کے قابل بنا نامیر ے ویثرن میں شامل ہے بحیثیت پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں‘پولیس افسران اپنا زیادہ وقت عوام کی خدمت میں گذاریں براہ راست عوام الناس کے مسائل وشکایات سن کرفوری انصاف کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سائلین کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا۔انہوں نے سائلین کی درخواستوں کی فرداًفرداً سماعت کے

بعد متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی پی اونے کہاکہ محکمہ پولیس کا واحد مقصدجرائم کا خاتمہ اورانصاف کی فراہمی ہے پولیس افسران معاشرے کے نگہبان کی حیثیت سے خلق خدا کی خدمت اورپولیس سے وابستہ عوامی معاملات میں انصاف کی فراہمی کوہرصورت یقینی بنائیں نظم وضبط‘مستعدی اورایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کیساتھ عوام میں پولیس کا امیج بہتر بنانے میں اپنامخلصانہ کردار ادا کریں نقص امن میں حائل عناصرکے خلاف فوراً قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے

ساتھ ناروارویہ رکھنے‘کرپشن اوراختیارات سے تجاوزکے مرتکب عناصر پولیس فورس کا حصہ نہیں‘ایف آئی آر کے اندراج میں حیل و حجت کرنے والے پولیس افسر کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی کسی مظلوم کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے پولیس آفیسرکا سخت محاسبہ کیا جائیگا۔ڈی پی او نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ہرممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں‘ پولیس ملازمین کے اجتماعی او رانفرادی مسائل کا حل اولین ترجیحات ہیں تاہم آپ پوری محنت اورلگن سے اپنا فرض اداکریں اپنے محکمہ اور پولیس وردی کے وقار کی حفاظت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں