اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کا تونسہ پریس کلب کا دورہ صحافیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا 143

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کا تونسہ پریس کلب کا دورہ صحافیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کا تونسہ پریس کلب کا دورہ صحافیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا

ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان لکھیسر ) اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کا تونسہ پریس کلب کا دورہ صحافیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا صدر ملک منصور احمد اور جنرل سیکرٹری اطہر ندیم سومرو نے تمام ممبران تونسہ پریس کلب کی جانب سے اے سی تونسہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تحصیل تونسہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

پریس کلب کے ممبران کی جانب سے انکو تونسہ کے مسائل کی نشاندہی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر تونس رابعہ سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوسرے علاقوں کی نسبت تونسہ کے صحافیوں کو انتہائی مثبت پایا ہے انہوں نے کہا صحافیوں کی نشاندہی سے ہی ہم کئی مسائل پر قابو پاتے ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں بعض اوقات ہمیں کئی مسائل کا نہیں پتہ ہوتا جو صحآفیوں کے تعاون سے ممکن ہوتا ہے صحافیوں کے تعاون سے ہی انتظامیہ بہت سے مسائل پر قابو پاتی ہے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جلد تونسہ یونیورسٹی پر بھی کام شروع ہورہا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں اربوں کے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے تونسہ میں سیوریج کے مسائل کا بھی علم ہے ان پر بھی قابو پانے اور حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں محدود وسائل اور مسائل کے انبار ہیں حل کرنے میں وقت لگے گا انہوں نے کہا سنگھڑ تونسہ کے دونوں جانب سپر بند باندھے جارہے ہیں جنکو مکمل کرنے کے بعد انکے ساتھ روڈ بھی بنائے جائیں گے اور سنگھڑ پل 2 کا منصوبے پر بھی کام ہوگا

اے سی تونسہ رابعہ سیال نے کہا ہے کہ پل سنگھڑ کی مرمتی کا کام بھی جاری ہے انشاء اللہ اسکے تمام حصوں کو جلد از جلد ٹھیک کر لیں گے انہوں نے بتایا کہ تونسہ شہر میں صفائی کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے انشاء اللہ تونسہ مین صفائی کے حوالے سے تمام مسائل جلد حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا پریس کلب تونسہ آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے پریس کلب تونسہ کے مسائل سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جلد اآگاہ کروں گی

پریس کلب آمد پر تونسہ پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران جس میں ملک منصور احمد ملک ظفر اقبال ڈاکٹر اطہر ندیم سومرو ۔خلیفہ۔سلیمان یار قمر حیات ملک عمر فاروق خلیفہ محمد حسن یحییٰ خان بزدار عامر شہزاد سکھانی۔ مشتاق حسین آفتاب عطا بزدار۔ مزمل قریشی حاجی رفیق چچہ ۔ڈاکٹر اقبال جوئیہ ۔خلیل چچہ۔عبدالسلام۔بزدار۔فرخ رشید ۔جمیل خان ۔محمد بلال۔ اے سی تونسہ رابعہ سیال کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں