یونیورسٹی میں قومی سیرت کانفرنس کا اختتام :ملک بھر کی جامعات سے محققین اور منتظمین کی بھرپورشرکت 114

یونیورسٹی میں قومی سیرت کانفرنس کا اختتام :ملک بھر کی جامعات سے محققین اور منتظمین کی بھرپورشرکت

یونیورسٹی میں قومی سیرت کانفرنس کا اختتام :ملک بھر کی جامعات سے محققین اور منتظمین کی بھرپورشرکت

ڈیرہ غازیخان ( فخرالزمان لکھیسر ) یونیورسٹی میں قومی سیرت کانفرنس کا اختتام :ملک بھر کی جامعات سے محققین اور منتظمین کی بھرپورشرکت تعلیمی اداروں سے منسلک افراد کی سیرتِ طیبہ کی راہنمائی میں تربیتی ورکشاپس کرائی جائیں: کانفرنس کا اعلامیہ
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام پہلی دو روزہ قومی سیرت کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ ملک بھر کی جامعات سے محققین اور منتظمین نے بھرپورشرکت کرتے ہوئے اپنے مقالات پیش کئے۔ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیرِصدارت اختتامی پروگرام کے مہمانِ خصوصی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر تھے

۔کانفرنس میں میر چاکر یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، پنجاب یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، جسٹس(ر) نذیر احمد غازی، بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے خصوصی خطاب کیا۔شرکاء نے تعلیمی اداروں سے منسلک افراد کی تربیت اور کردار سازی کی ضرورت پر زور دیا، جو موجودہ تعلیمی نظام میں ناپائید نظر آتی ہے

۔پنجاب یونیورسٹی کے سابق استاد پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد سالک نے شرکاء کی نمائیندگی کرتے ہوئے کانفرنس کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور منتظم پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کانفرنس کے حوالہ سے سفارشات پیش کیں۔ پہلی دوروزہ قومی سیرت کانفرنس میں 60 کے قریب مقالہ جات پڑھے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر محققین اور منتظمین کو شیلڈ اور سرٹیفکٹس پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں