صحت انسانی اور شافی السقم رب دو جہاں 138

کیا مغل حکمرانوں نے بھارت میں دین اسلام کو پھیلایا تھا؟

کیا مغل حکمرانوں نے بھارت میں دین اسلام کو پھیلایا تھا؟

نقاش نائطی
۔ +966504960485

چمنستان بھارت میں دین اسلام مغل حکمران یا افغانی مسلم حکمرانوں کے زمانے میں نہیں پھیلا بلکہ ان مسلم حکمرانوں کے بھارت آنے سے کئی سو سال قبل عرب کھاڑی سے بھارت تجارت کے لئے آنے والے عرب تجار کی ایمان داری، حسن اخلاق سے پھیلا ہے۔ گمان ہے کہ عرب کھاڑی میں ظہور اسلام سے قبل ہی سے عرب تجار کے، پانی کی راستے بادبانی کشتیوں سے، بھارت سے تجارتی تعلقات تھے اور یہ عرب تجار عربین سمندر سے ہوتے ہوئے

بھارت کے مختلف ساحلی علاقوں، مہاراشٹرا کے کونکن، کرناٹک کے بھٹکل و اطراف بھٹکل،ٹمل ناڈ کے کلیکیرے اورکیرالہ و گجرات کے مختلف ساحلی علاقوں میں اپنی بادبانی کشتیوں سے لنگر انداز ہوتے تھے اور عرب کھاڑی سے اپنے ساتھ لائے عربی النسل گھوڑے، کھجور، انجیر زیتون گیہوں وغیرہ لاکر بیچا کرتے تھے اور واپسی پر اپنے ساتھ ہندستانی،کالی مرچ، گرم مصالحہ جات، چاول وغیرہ لے جاتے تھے۔جب عرب کھاڑی میں حضرت محمد ﷺ کے ذریعہ سے اسلام کا نزول ہوا تو اس وقت کے مکی دور میں اور مدنی دور کے ابتداء میں مسلمان قبلہ اول بیت المقدس کی

طرف رخ کرکے نمازپڑھا کرتےتھے۔ یہ تو 624 عیسوی میں مدینہ کی مسجد میں جب حسب معمول قبلہ اول بیت المقدس کی طرف رخ کئے نماز پڑھنے مشغول تھے، دوران نماز اللہ کے رسول ﷺ پر وہی کے ذریعہ حکم الہی آنے سے، آپ ﷺ نے باقی کی نماز مکہ المکرمہ کعبہ کی طرف رخ پھیر کر، نماز پوری کی تھی اسی لئے مدینہ کی اس مسجد ہی کا نام مسجد قبلتین پڑ گیا تھا

انہی ایام اسلام کی ابتدائی دنوں میں اسلام قبول کئے مسلمان ہونے والے عرب تجار اپنے ساتھ دیں اسلام کی دعوت بھارت کے ان علاقوں میں لاچکے تھے اور ان مسلم عرب تجار کی ایمانت داری حسن اخلاق سے بھارت کے مقامی عوام کافی حد تک اسلام قبول کرچکے تھے۔
بھارت کی پرانی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو کیرالہ میتھالہ، کوڈونگلور ترشور کی 629 عیسوی، وہاں کے ھندو بادشاہ چیرامن کے مسلمان ہونے کے بعد تعمیر کی گئی چیرامن جمعہ مسجد بھارت کی سب سے پرانی مسجد بتائی جاتی ہے۔جبکہ ٹمل ناڈ ساحل سمندر کیلکرے علاقے میں 628 سے 630 عیسوی درمیان تعمیر پلیئہ جمعہ مسجد کیرالہ کی چیرامن جمعہ مسجد سے بھی پرانی بھارت کی اولین مسجد ہے۔ لیکن ابھی حال ہی کی تحقیق مطابق گجرات بھاؤنگر کے ساحل سمندر گھوگھا علاقے میں نیشنل مونیومنٹ کے تحت ایک بند مسجد کا انکشاف ہوا ہے

جسکا نام برواڈا مسجد (باہر سے آئے) جس کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ مسجد 610 سے 623 عیسوی کے درمیان تعمیر چمنستان بھارت کی یہ اولین مسجد ہے ۔ اس مسجد کی خصوصیت اس کا قبلہ مسجد حرام مکہ کے بجائے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی طرف ہونا ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ نزول اسلام کے ابتدائی مکی زندگی ہی میں آج سے 1411 سال قبل ہی عرب تجار کے اخلاق حسنہ سے گجرات میں اسلام پھیل چکا تھا چونکہ کافی

تعداد میں گجراتی حلقہ بگوش اسلام ہوچکے تھے اسلئے ان کے لئے نماز پڑھنے جو مسجد اس وقت تعمیر کی گئی تھی اسکا رخ قبلہ، اسلام کے شروعاتی دور کا قبلہ اول، بیت المقدس فلسطین ہی کی طرف تھا۔ اس تاریخی شواہد کی روشنی میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کے ابتدائی مکی زندگی ہی میں، گجرات کے راستے چمنستان بھارت میں دین اسلام دستک دے چکا تھا۔

بھارت کی پہلی تعمیر مسجد 1410 سال قبل گجرات میں ہوئی تھی https://timesofindia.indiatimes.com/city/ahmedabad/oldest-indian-mosque-trail-leads-to-gujarat/articleshow/55270285.cms

کیرالہ ترشور کے اس وقت کے بادشاہ چیرامن کے اپنے محل کی چھت پر شب کی تاریکی میں توضیع اوقات ٹہلتے وقت مکہ المکرمہ،اللہ کے رسول محمدمصطفی ﷺ کے معجزہ شق القمر (چاند کے دولخت ہونے کا منظر) کا مشاہدہ بنفس نفیس کرنے کے بعد اور اس واقعہ شق القمر، بعد کے دنوں میں عرب سے آئے تجار کی زبانی شق القمر کےواقعہ کی

تفصیل جاننے کے بعد، کیرالہ کا ھندو بادشاہ چیرامن قلبی اعتبار سے اسلام قبول کرچکا تھا لیکن بعد کے دنوں میں اس نے مکہ کا سفر کرتے ہوئے حج بیت کی سعادت حاصل کرتے ہوئے، بھارت میں اسلام کی تبلیغ کے لئے، آج سے 1392 سال قبل مالک بن دینار رض کو بھارت لاتے ہوئے، چمنستان بھارت میں، باقاعدہ دین اسلام کی تبلیغ و توضیع کا کام شروع کر دیا تھا۔

کرناٹک ساحل سمندر پر واقع اہل عرب یا اہل نائط ساکنین بھارت کا مشہور شہر بھٹکل جہاں کے بارے یہ بات مشہور ہے کہ اہل نائط ساکن بھٹکل اپنے معاشرتی تنازعات کے باہمی حل کے لئے اپنے درمیان محکمہ شرعیہ قائم کئے ہوئے تھے اور عمومی طور صد فیصد انکے آپسی تنازعات محکمہ شرعیہ ہی میں حل کئے جاتے تھے اور الحمد للہ بھٹکل

محکمہ شرعیہ اپنے پاس سابقہ ایک ہزار سالہ ریکارڈ محفوظ رکھے ہوئے ہے اور اس کی تصدیق مسلم پرسنل بورڈ کے اراکین اپنے بھٹکل آمد دوران پرانے ریکارڈ دیکھ تصدیق کرچکے ہیں۔ پہلی صدی ھجری میں اہل عرب جب بھٹکل تشریف لائے تھے ندی کنارے اپنی بادبانی کشتیوں کو پڑاؤ ڈال ساحل ندی جہاں نماز پڑھی تھی کافی لمبا اس زمانے کا کالا پھتر ناوزے فاتر یا نماز پڑھا پھتر کے نام سے مشہور ابھی بھی وہیں پڑا ہوا ہے۔ ان ایام تعمیر غوثیہ و مشما مساجد وقت کے ساتھ تعمیر نو ہوتے ہوتے اپنی اصلی اثاث کھو چکی ہیں

مشہور مورخ ابو جعفر طبری متوفی 310 ہجری لکھتے ہیں، کہ “قبیلہ قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نائطہ کہلاتے ہیں. یہ لوگ حجاج بن یوسف کے خوف سے مدینہ منورہ سے نکل کر بھارت کے مختلف جگہوں پر بس گئیے تھے”۔ علامہ نووی رحمہ اللہ علیہ متوفی 676 سن ہجری لکھتے ہیں. “اگر کوئی سوال کرے کہ ہندستانی میں جو قوم نائطہ کہلاتی ہے،وہ کون ہیں ؟ تو وہ لوگ بنی ہاشم بن عبد مناف بن قصید سے تعلق رکھتے ہیں

.یعنی حضرت علی، حضرت عباس، حضرت جعفر طیار اور حضرت حارث بن مطلب کی اولاد میں سے ہیں. ان کے متعلق مشہور ہے کہ وہ مستجاب الدعواة تھے. وہ لوگ 6 ہجری میں حجاج بن یوسف کے خوف سے مدینہ منورہ سے ہجرت کرکے جنوب ہند کی ساحلی پٹی، کرناٹک کے بهٹکل و اطراف بھٹکل، مہاراشرا کے رتناگری کونکن اور ٹملناڈ کے کلکیرے علاقوں میں آباد ہوگئیے تھے.

اس کا مطلب صاف ہے بھارت میں باہر سے حملہ آور مسلم حکمرانوں کی یلغار و یہاں انکی لمبے عرصے تک حکومت سازی سے کئی سو سال قبل سے ہی، بلکہ عرب کھاڑی میں جب اسلام کا سورج طلوع ہواتھا انہی ایام اپنی تجارت کے سلسلے میں بھارت آتے جاتے مختلف عرب تجار کی تجارتی ایمانت داری و حسن اخلاق سے اور ان ایام بھارت کے سوریہ ونشی برہمن ھندو راجاؤں کے بھید بھاؤسےتنگ آئے پچھڑے جاتی بھارتی ھندو، اسلامی مساوات سے متاثر ہوتے ہوئے، ہزاروں کی تعداد میں اسلام دھرم قبول کرچکے تھے۔ اور اسلام دھرم بھارت کے کونے

کونے میں پھیل چکا تھا۔ اس کا ادراک واحساس تمام تر ھندوؤں کو ہے لیکن پھر بھی شدت پسند سنگھی برہمن عام ہندوؤں پر اپنی گرفت مضبوط بنائے انہیں اپنا غلام بنائے رکھنےہی کی خاطر مغل حکمرانوں نے اپنی حکومت دوران یہاں کے ہندوؤں پر بے جا ظلم ڈھاتے ہوئے ھندوؤں کا دھرم پریورتن کرنے کی بے بنیاد خبریں دانستا” پھیلائی ہیں اور ان بے بنیاد خبروں ہی کو بنیاد بناتے ہوئے، وقتی منافرتی کارڈ کھیلتے ہوئے،اپنی گندی سیاست میں ایک حد کامیاب ہورہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایک ھندو سوامی نے اپنی تقریر میں اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ مغل حکمرانوں نے بھارت میں دین اسلام نہیں پھیلایا بلکہ 1400 سال قبل چھٹی عیسوی ہی میں بھارت میں اسلام دھرم پھیل چکا تھا۔اس سوامی کو براہ سننے کے لئے مندرجہ ذیل فیس بک لنک پر کلک کرتے ہوئے، سوامی جی تقریر براہ راست سن سکتے ہیں https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1236012296833750&id=100012749744841

آخر میں ہم یہی کہنا چاہتے ہیں کہ بھارت میں اب بھی موجود 15 % سے 20% تقریبا 25 کروڑ بھارتیہ عوام مسلم دھرم کے ماننے والے، نہایت نرم مزاج امن پسند لوگ ہیں اور عالم کے کسی بھی علاقے کے مسلمان چاہے ان پر کتنا بھی ظلم ڈھایا جائے وہ اپنا دھرم کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہتے۔ اور آج عالم کے 200 سے زیادہ ملکوں کی اقوام متحدہ چارٹرڈ کے تحت، ہیومن رائیٹ یا پاسداری حقوق انسانی کے رہتے ایک فیملی کی طرح رہتے عالمی تناظر میں، 25 لاکھ بھارتیہ مسلمانوں کو یکلخت ختم کرنا نہ ان سنگھیوں کے بس کی بات ہے اور نہ ہی انکی اوقات! اس بات کا احساس ان سنگھی حکمران مودی یوگی اور موہن بھاگوت کو بھی ہے۔ لیکن پھر بھی دانستا

” مسلم مخالف اپنے نظریات کو ہمہ وقت درشاتے ہوئے، یہ سنگھی حکمران، اپنی سیاست کی بساط پر قبضہ جمائے رکھنا چاہتے ہیں۔ تمثیلا عرض ہے کہ عالم کی سب سے بڑی حربی طاقت صاحب امریکہ اور اس کے اسلام دشمن یورپئین ممالک کے گٹھ جوڑ حربی تعاون کے تناظر میں، عالم کی پانچویں حربی طاقت اسرائیل اپنے حربی ٹینکوں اور بمبار طیاروں کی آتشی بارش کے باوجود، ہاتھوں میں پھتر اور غلیل لئے تقریبا نہتے فلسطینیوں کو آج 50 سال کے لمبے عرصے میں زیر نہیں کرپایا ہے۔بلکہ ان سابقہ پچاس سالوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ میزائل و ڈرون و بموں سے لیس یہود کے مقابلے نہتےفلسطینی طاقتور تر بنتے جارہے ہیں۔ مانا کہ اسرائیلی ٹینکوں بمبار طیاروں کی ہمہ وقت گھن گھرج و متعدد شہادتوں کے باوجود، نہتے فلسطینی اتنےڈرےنہیں

پائے جاتے، جتنے موت سے ڈرے ہمہ وقت مرتے مرتے جینے پر مجبور، یہود پائے جاتے ہیں۔ اور جب گھر کی پالتو بلی بھی،اپنی جان بچانے پر آتی ہے تو عالم پر حکمران کرنے والے حضرت انسان کو بھی نرخرے سے پکڑ کر مار ڈالنے کی سکت اپنے میں پاتی ہے۔پھر کیسے بھارتیہ 25 کروڑ ہم مسلمان، ان سنگھی وحشی درندوں سے خوف کھائے جینا چھوڑ سکتے ہیں؟

اس دیش کے امن پسند ہندو بھائیوں کو اب یہ سوچنا چاہئیے کہ انہوں نے ھندو احیاء پرستی کے زعم میں ایک موقعہ ان شدت پسند ھندو سنگھی مودی یوگی کو دے کر دیکھ لیا۔ ایک طرف انہوں نے 2014 سے پہلے کے تیز تر رفتار سے ترقی پزیر بھارت کو صرف چھ سال کے قلیل عرصے میں، کس بے دردی سے لوٹ لوٹ کے سونے کی چڑیا بھارت کو کس قدر معشیتی طور قلاش وبرباد کرکے چھوڑ دیا ہے ۔ وہیں پر اپنے پورے چھ سالہ سنگھی رام راجیہ میں، اکلوتے پائے گئے سو سوا سے قریب مسلم و دلتوں کو، اپنے وحشی گرگوں کے ہاتھوں موپ لنچنگ اموات مرواتے یا مرتے دیکھ کر، اپنی مسلم دشمنی میں دل ہی دل خوش جو ھندو بھائی ہوئے تھے! کیا انہیں

اس بات کا ادراک ہے کہ انہی کے اس ویر ھندو سمراٹ 56″ چوڑے سینے والے مودی جی اور اسکے چیلے یوگی مہاراج کی نا اہل حکمرانی کے چلتے، اس کورونا کال دوسرے فیس میں 50 لاکھ کے قریب ھندوؤں کی دانستا” ھتیہ بھی ہوئی ہے۔ کیا اب بھی اپنی مسلم دشمنی یا ھندو احیاء پرستی کے زعم میں 2024 عام انتخاب تک مودی بھگتی یا سنگھ بھگتی میں، مودی مودی کے نعرے لگاتے پائے جائیں گے یا ان 50 لاکھ بے قصور ھندوؤں کے وحشی قاتل اور کل تک کی سونے کی چڑیا چمنستان بھارت کو اپنی لوٹ کھسوٹ سے تباہ و برباد کنگال کردینے والے،مودی یوگی کو ان کے اقتدار اعلی سے کھینچ گھسیٹ باہر پھینک دینگے۔ وما علینا الا البلاغ
بھارت میں کورونا اموات 50 لاکھ تک امریکی رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں