خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع کی سب سے بہترین تعلیمی درسگاہے سکول کی مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائینگے،ڈپٹی کمشنر 136

خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع کی سب سے بہترین تعلیمی درسگاہے سکول کی مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائینگے،ڈپٹی کمشنر

خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع کی سب سے بہترین تعلیمی درسگاہے سکول کی مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائینگے،ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت بورڈ آف ٹرسٹیز خانیوال ایجوکیشن ٹرسٹ خانیوال کے اجلاس میں فیسوں اور سکول ٹرانسپورٹ کرایہ میں 5 فیصد اضافے،نئے مین گیٹ،کارپارکنگ اسٹینڈ تعمیر کی ،بس کی مرمت سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی- سکول میں 8 نئے کلاس رومز بنانے کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا گیا- اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک،پرنسپل کرنل(ر) محمد اعظم،

متعلقہ سرکاری افسران اور پرائیویٹ ممبران نے شرکت شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع کی سب سے بہترین تعلیمی درسگاہے سکول کی مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائینگے- اجلاس میں سکول کی ٹھیکہ پر دی گئی زمین پر میرج ہال بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا-

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں- اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد اعظم کی سکول کے لئے خدمات کو بھی سراہا گیا- ڈپٹی کمشنر نے سکول کے لان میں پودا بھی لگایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں