تحریک لبیک واضح اکثریت سے الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے، چوہدری خلیق الزماں
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)تحریک لبیک واضح اکثریت سے الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین ہماری محنت و کارکردگی سے خائف ہو کر ہمارے خلاف چالیں چل رہے ہیں، ہم ان کی چالیں اور ان کا کردار جلد سامنے لائیں گے، اگر پاک آرمی نہ ہوتی تو اس ملک کے سیاستدان اس کو کھا چکے ہوتے، پاک آرمی نے پاکستان کے بقاء کی آخری لکیر ہے میں نے 2020 ء میں سیاست شروع کی تب تک الیکشن کمیشن ایکٹ میں ایسی کوئی شق موجود نہیں تھی
ہمیں اسمبلی میں جانے سے روکنے اور نفاذ نظام مصطفی ﷺکا راستہ روکنے کے لئے محض گزشتہ ماہ قانون سازی کی گئی اور سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سالہ سیاسی قدغن لگائی گئی جو صرف میرا راستہ روکنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے اغیار خوف میں مبتلاء ہیں اور ہماری عوام میں بڑھتی ہو مقبولیت ان سے ہضم نہیں ہو رہی اور وہ دین کو تحت پر آنے سے روکنے والے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ہمارا کورینگ امیدوار میرا بیٹا ابوالحسنات ایڈووکیٹ موجود تھا
جسے مرکزی حمایت حاصل تھی اور شورعا سمیت مقامی قیادت کی بھرپور سپورٹ اور تائید حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ انھیں الیکشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے ہم پہلے سے بھی زیادہ جوش و خروش سے الیکشن کمپین چلائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر سابق کسٹوڈین چوہدری خلیق الزماں نے چنارپریس کلب کے زیرااہتمام مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر پریس کانفرنس میں کیا انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کی 2 سالہ قدغن کے باعث ہم نے ہائی کورٹ اور بعدازیں سپریم کورٹ میں اپیل کی ہوئی تھی جس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا ہے
اور ہم عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے خود الیکشن لڑنے کے بجائے اب میرے بیٹے ابوالحسات ایڈووکیٹ تحریک لبیک کی طرف سے الیکشن لڑیں گے جن کو مرکزی قیادت سمیت مقامی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے انھوں نے مزید کہاکہ یہ فیصلہ مکمل مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ہم ان چیزوں سے خائف ہونے والے نہیں تحریک لبیک ایک مکمل منظم سیاسی جماعت ہے اور ہم اپنا راستہ روکنے والوں کوبہت اچھی طرح جانتے ہیں
کہ یہ چالیں آج سے نہیں چلی جارہی بلکہ آج سے 50سال پہلے بھی ایسا ہی کیا گیا تھاجب میرے والد صوفی یعقوب شہیدنے جب اپنے علاقے فیض پور شریف میں تعمیر و ترقی کا دور شروع کیا وہ فیض پور شریف شہر کے بانی تھے جنھوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا مگر ان کے مخالفین نے ان کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر انھیں منظر عام سے ہٹا دیا تب میری عمرمحض 14 سال تھی میں نے تب سے ظلم کے خلاف جہاد کرنے اور ختم نبوت ؐاور نفاذ نظام مصطفی ؐکے لیے جدوجہدکرنے کا عہد کیا تھا اور آج بھی قائم ہوں اورخدا سے دعا کرتا ہوں
جس دن میں ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت ﷺ پر پہرا نہ دے سکوں وہ دن میری زندگی کا آخری دن ہو۔ ختم نبوت پر پہرا دینا میری گھٹی میں شامل ہے میرے والد ختم نبوت کے مجاہد تھے اور یہ ہمارے اعزاز ہے اورشاہد یہی وجہ ہے کہ آج بھی مجھے اور میری اولاد کو ناموس رسالتؐ اور ختم نبوت ؐپر پہرا دینے سمیت نفاذ نظام مصطفیؐ کے لئے جدوجہد کرنے کا موقع ملا ہے اور تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر دین کو تحت پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کاموقع ملا ہے سرکار دوعالمﷺ سے محبت کا کم ترین درجہ یارسول اللہﷺ اور دین کو تحت پر لانے کے
نام پر ووٹ دینا ہے اس موقع پر نوجوان نامزد امیدوار اسمبلی تحریک لبیک حلقہ ایل اے 2اسلام گڑھ چکسواری ابوالحسنات ایڈووکیٹ اور سیکرٹری محمد ایوب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک لبیک کو الیکشن جتوا کر اسمبلی میں سندھ اسمبلی کے ممبر قاسم فخری کی طرح لبیک یا رسول اللہﷺ کی صدائیں بلند کروانی ہیں
اور نعرے لگوانے ہیں اور دین کو تحت پر لانا ہے انھوں نے اپنے کارکنان کو الیکشن کمپین مزید تیز کرنے کا بھی کہا اس موقع پر تحریک لبیک حلقہ ایل اے 2 رہنماؤں اور کارکنان سمیت ظہیر رضوی، حاجی شفیق الرحمان، قاری علیم، سید تعبیر حسین شاہ، سمیت کثیر تعداد میں لوگ اور چنار پریس کلب کے صحافی موجود تھے۔