میرے بھائی کی مبینہ بیوی زیتون ہمیں بلیک میل کررہی ہے اور میرے گھر پر قبضہ چاہتی ہے بلیک میلر زیتون خاتون سے ہمیں تحفظ دلایا جائے،جمیل بہاری 150

میرے بھائی کی مبینہ بیوی زیتون ہمیں بلیک میل کررہی ہے اور میرے گھر پر قبضہ چاہتی ہے بلیک میلر زیتون خاتون سے ہمیں تحفظ دلایا جائے،جمیل بہاری

میرے بھائی کی مبینہ بیوی زیتون ہمیں بلیک میل کررہی ہے اور میرے گھر پر قبضہ چاہتی ہے بلیک میلر زیتون خاتون سے ہمیں تحفظ دلایا جائے،جمیل بہاری

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)شیخ عبدالمجید سندھی کالونی کے رہائشی جمیل بہاری نے دھابیجی پریس کلب میں میڈیا کو بتایا ہیکہ میرے بھائ کی مبینہ بیوی زیتون ہمیں بلیک میل کررہی ہے اور میرے گھر پر قبضہ چاہتی ہے میرے بھائ شکیل سے اسکا مبینہ نکاح کا کہنا ہے جسکا ہمیں علم نہی جبکہ سال پہلے شکیل اسے طلاق دے چکا ہے اسکے باوجود ہمارا گھر خالی کرنے کو تیار نہی زیتون کا کہنا ہیکہ یہ گھر مجھے نکاح میں ملا ہے جبکہ ایسا کچھ نہی گھر میرا ہے

بھائ کے پاس کچھ نہی اسکے باوجود مختلف فیصلوں میں طے ہونے کے بعد بھی ہم زیتون کو ہمدردی کے تحت کچھ رقم دینے کو تیار ہیں لیکن وہ مختلف حربے استعمال اور دھمکیاں دیتے ہوئے میرے گھر پر قابض ہونا چاہتی ہے جبکہ اسکے مبینہ نکاح کا کوئ ثبوت بھی نہی یہ ایک بلیک میلر عورت ہے اسے قبل اسکے دو نکاح اور ہوچکے ہیں

اس وقت یہ اپنی ایک بچی کا میرے بھائ کے ذریعے گم کرنے کا جھوٹا پروپگینڈہ چلارہی ہے جسکی ہم تردید کرتے ہیں اسے قبل دھابیجی کے معززین اور یو سی چیئرمین بھی فیصلہ کرچکے ہیں اسے ماننے کے باوجود اب انکاری ہے ایسے میں ہم ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلیک میلر زیتون خاتون سے ہمیں تحفظ دلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں