ڈیرہ غازیخان تحصیل وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی بحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کر دیئے گئے
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر )وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی بحالی کیلئے تحصیل کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس کے16 تھانے اور چیک پوسٹیں تعمیر ہوں گی
سنٹرل جیل کی توسیع و بحالی، ڈی پی او آفس، پولیس ٹریننگ سکول اور پنجاب پولیس کے چار تھانوں اور مختلف مقامات پر چیک پوسٹوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ بجٹ 2021-22میں تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس کے سوڑا، شمتالہ، لوفانی دف، لاکھانی تھانوں کی عمارتوں کے علاوہ بواٹا، زندہ پیر، درہ سفیدو اور درہ کارو میں بی ایم پی چیک پوسٹس تعمیر ہوں گی. پنجاب پولیس کے تونسہ میں تھانہ صدر و سٹی اور ڈیرہ غازیخان میں سول لائنز اور کالا تھانہ کی عمارتیں تعمیر ہوں گی.
انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، تحصیل کمپلیکس، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کی رہائش گاہ، ریسٹ ہاوس تونسہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی توسیع، چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کے جاری منصوبوں کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں. نئی سکیموں کے
تحت تحصیل کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کی بحالی، دیہی مرکز مال، غازی کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں کی بحالی، اراضی ریکارڈ سنٹر شادن لنڈ، بارڈر ملٹری پولیس سکر کی چار دیواری اور رسالدار کی رہائش گاہ، پلاننگ وڈویلپمنٹ کے افسران و اہلکاروں کی رہائش گاہوں اور پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں.