مظفرآباد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات محض ایک ڈرامہ تھا چئیرمین جموں وکشمیر تحریک حق انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین 166

مظفرآباد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات محض ایک ڈرامہ تھا چئیرمین جموں وکشمیر تحریک حق انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین

مظفرآباد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات محض ایک ڈرامہ تھا چئیرمین جموں وکشمیر تحریک حق انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین

مظفرآباد (بنارس راجپوت سے)چئیرمین جموں وکشمیر تحریک حق انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات محض ایک ڈرامہ تھا، نشست ناکام، بے سود اور بے مقصد تھی،آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، نشست گفتن، نشستن، برخاستن سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ساڑھے تین گھنٹے کے اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا اوپن فلور بحث ہوئی جبکہ کل کی بیٹھک

میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حریت قیادت کا موقف سب کے سامنے ہے وہ ہمیشہ حق خود ارادیت کی بات کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا مستقل حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل 22 جون کو بھی ایک نشست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ جو ہندوستان کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں بہت خوشحالی آئے گی،ان بیانات کے بعد یہ

سارے دعوے خاک میں مل گئے،انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ ایک ناٹک تھا کیونکہ پچھلے دو سال میں کشمیریوں پر جو ظلم و جبر کیا گیا اس سے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی،اس خفت کو مٹانے کیلئے یہ کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا کہ وہاں حالات بالکل معمول پر ہیں۔نشست میں\

موجود کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کیا۔کشمیری عوام کشمیر کی آئینی حیثیت کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سنائی دی کہ یہ یک طرفہ اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج ہو چکے ہیں اور ابھی تک ان پر فیصلہ نہیں ہوا۔واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مطالبات پر کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں