ہمارا علاقہ مسائل کا گڑھ ہے اسی طرح ہماری بار کے بہت سے مسائل ہیں ہمیں وکلاء کالونی اور جوڈیشل کمپلیکس چاہئیے، چوہدری غلام نبی سپرا 122

ہمارا علاقہ مسائل کا گڑھ ہے اسی طرح ہماری بار کے بہت سے مسائل ہیں ہمیں وکلاء کالونی اور جوڈیشل کمپلیکس چاہئیے، چوہدری غلام نبی سپرا

ہمارا علاقہ مسائل کا گڑھ ہے اسی طرح ہماری بار کے بہت سے مسائل ہیں ہمیں وکلاء کالونی اور جوڈیشل کمپلیکس چاہئیے، چوہدری غلام نبی سپرا

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) چوہدری غلام نبی سپراء صدر بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ جسٹس مسٹر قاسم علی خان نے جسٹس مسٹر طارق ندیم بھٹی کو ہارون آباد بار میں ای لائبریری اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے لئے بھیجا بار روم میں زیر صدارت چوہدری غلام نبی سپراء صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد تقریب کا آغاز ہوا جس میں چوہدری غلام نبی سپراء صدر بار ایسوسی ایشن نے کہا

کہ ہمارا علاقہ مسائل کا گڑھ ہے اسی طرح ہماری بار کے بہت سے مسائل ہیں ہمیں وکلاء کالونی اور جوڈیشل کمپلیکس چاہئیے اس کے علاوہ ہماری بار میں کلرک صاحبان اور سائلین کے لئے پبلک واش روم نہیں ہیں ہم نے اب تک اپنی مدد آپ کے تحت جو بھی کام کئے ہیں اب آپ ہمارا میسج چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ تک پہنچائیں اورہمیں تمام بنیادی سہولتیں دی جائیں اس کے بعد جسٹس مسٹر طارق ندیم بھٹی نے کہا کہ میں آپ کا پیغام لفظ با لفظ چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ تک پہنچاؤں گا

اور آپ کے تمام تر بنیادی مسائل حل ہو جائینگے اور آخر میں جسٹس مسٹر طارق ندیم بھٹی نے چوہدری غلام نبی سپراء صدر بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ہمیں بار ہارون آباد میں بلوا کر جو محبت دی ہے آپ نے جو اتنا بڑا پروگرام منعقد کیا ہے اسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے اور جسٹس طارق ندیم بھٹی نے چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ جسٹس مسٹر قاسم علی خان کی طرف سے بار ہذا کو بکس کا گفٹ پیش کیا اور اس کے علاوہ جسٹس

مسٹر طارق ندیم بھٹی کو مختلف وفد کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی اس تقریب میں سول اینڈ سیشن ججز کے علاوہ ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد بشیر احمد، بیرسٹر اللہ داد چیمہ انچارج شکایات سیل بہاولنگر، وکلاء برادری اور صحافیوں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں