سی بی آر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں الطاف احمد بٹ نے میدان مار لیا، بھاری اکثریت سے صدر منتخب
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی ) وفاقی دارالحکومت میں سی بی آر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں ویلفیئر پینل کے صدر کے امیدوار الطاف احمد بٹ نے 611 ووٹ حاصل میدان مار لیا، بھاری سے سی بی آر کوآپریٹو کے صدر منتخب جبکہ انکے مدمقابل شبیر احمد بٹ نے 484ووٹ حاصل کیے۔جبکہ زولفقار علی سیکرٹری اور فنانس
سیکرٹری عمرفاروق منتخب ہوگئے الیکشن کا انعقاد اتوار کے روز کیا گیا جس کی پولنگ سی بی آر فیز ون، ایف ایٹ گراونڈ اور کراچی کمشنر آفس میں ہوئی پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو شام چار بجے تک جاری رہا، سی بی آر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں اسسٹنٹ کمشنر
میاں انیل سعید نے بطور الیکشن کمشنر سہنے فرائض سر انجام دیئے جن کےساتھ مجسٹریٹ چوہدری علی نواز، اسسٹنٹ کمشنر رورل ذخرف فدا ملک سمیت ڈپٹی کمشنر کا عملہ بھی تعینات رہا، پولنگ کے آغاز پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا وقاص نے تمام پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ کیا۔ الیکشن کمشنر میاں انیل سعید پورا دن پولنگ کی نگرانی کرتے رہے، پولنگ کے دوران دونوں پینل کے امیدواروں نے انتظامیہ سے اکٹھی ملاقات کی
اور شفاف پولنگ کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پولنگ کے موقع پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی جبکہ لیڈیز پولیس اور پولیس کی نفری کی ریزرو رہی۔ ممبران سی بی آر نے صاف اور شفاف الیکشن پر چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات، الیکشن کمشنر انیل سعید و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا,اس موقع پہ
ملک نعیم اختر،کرنل امتیاز،رشید خان ،اخلاق مسرود سندھو،امجد میر،حماد میر،ملک اظہر حسین ،ملک غضنفر ،پرویز ایڈووکیٹ ،مشتاق عسکری ،سلیم خان ،زاکر نقوی ،سردار شمریز ،عنر سندھو،شاہد خورشید،محمد اسلام ،فہد رضوان قریشی متین شیخ ،مرزا اقبال،ملک اخلاق اعوان سردارشوکت ایڈووکٹ ،چوہدری صدیق ،پروفیسر اسد، ملک یوسف اعوان ،ڈاکٹر خالد،پروہز ایڈووکیٹ،غنی صمیم ،ملک بشیر،شفیق بٹ ،غلام محی الدین ڈار ،بشیر عثمانی ،اظیر سجاد ،مجتبی بلوچ ودیگر نے الطاف بٹ کو مبارکباد دی ۔