بڑجن میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو منظم قاسم مجید کا والہانہ استقبال 192

بڑجن میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو منظم قاسم مجید کا والہانہ استقبال

بڑجن میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو منظم قاسم مجید کا والہانہ استقبال

آزاد کشمیر میرپور(جاوید اقبال بٹ )بڑجن میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو منظم قاسم مجید کا والہانہ استقبال۔انتخابی میٹنگ جلسہ کا رخ اختیار کر گئی۔بڑجن میں پہلی بار سیاسی قائد کا عظیم الشان استقبال کیا گیا۔امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری قاسم مجید نے چودھری مزمل حسین،سعد مزمل کو تحریک انصاف اور چودھری رمضان ان کے فرزندان چودھری اسد،،چودھری شعبان،چودھری قاصد کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی

ان کو ہار پہنائے اور انھیں خوش آمدید کہا۔بڑجن کا صفایا کرنے کا پروپیگنڈا کرنے والے دیکھ لیں اہلیان بڑجن،دڑجن،سنبل اور ترندی آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔مجھے الیکشن کے لیے چودھری عبدالمجید نے نہیں بلکہ حلقہ کی عوام اور چئیرمن بلاول بھٹو نے ٹکٹ دیا ہے۔تحریک انصاف جماعت نہیں مطلب پرستوں کا ایک ٹولہ ہے۔بڑجن میں چودھری عبدالمجید نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔میں بھی اہل وفا کے پیار کا جواب آپ کے باقی رہ جانے

والے کام مکمل کر کے دم لوں گا دیگر مقررین میں سابق امیدوار اسمبلی چودھری سعود اقبال،ممبر بار کونسل میرپور چودھری بشارت ایڈووکیٹ،چودھری محمود احمد قاضی،محمد اویس منور ایڈووکیٹ, چودھری معز مجید مجید،عظیم بھٹی،محمد محمد عامر ایڈووکیٹ،۔محمد لقمان لیاقت،محمدمنشاء ،محمد سرفراز،اویس منور اور زید منور نے بھی خطاب کیا۔میٹنگ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بڑجن ہر گھر میں گیا ہوں لوگوں نے کہا کہ دعا اور ووٹ تمھارا ہے

۔قاسم مجید کو چھوڑ دیا لوگوں نے لکھو ہر عمر کا بچہ یہاں پر موجود ہے ،بڑجن والے وفادار ہیں ۔آپ کے مسائل حل بھی ہوئے اور رہتے بھی ہیں ۔رڈراہ سڑک دو کلو میٹر ہے۔دیگر سڑکیں مکمل ہوئیں ۔پچلے الیکشن میں بزرگ چودھری فضل الٰہی مرحوم نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کا بیٹا آ گیا ہے اس کو کوئی کام نہیں کہنا۔ڈسپنسری کو الیکشن کے بھر بی ایچ یو بناؤں گا،45 سا ل سے ساتھ ہیں ،ووٹ اور نوجوان کی سپورٹ کی خون سے بڑھ آپ نے

ساتھ دیا۔ہر شخص معز مجید اور بلال ہے ۔45 سال کا رستہ قائم رکھوں اور آگے لے کر چلوں گا ۔نوکریاں آپ کے سامنے اور فیصلہ آپ کا ہو گا ۔جو چھوڑ گئے ہیں وہ اکیلے گئے ہیں اور ان کے خاندان ہمارے ساتھ ہیں ان کا کوئی بھی دکھ نہیں ہے ۔ہائی سکول کی بلڈنگ دی ہوئی ہے آئندہ ہائیر سیکنڈری سکول کریں گے۔پانی کا مسئلہ الیکشن کے بعد حل کریں گے اور واٹر سپلائی سکیم دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں