ارسلان خان کو ایکسئین نوشہرہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر ملک مشتاق احمد 179

ارسلان خان کو ایکسئین نوشہرہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر ملک مشتاق احمد

ارسلان خان کو ایکسئین نوشہرہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر ملک مشتاق احمد

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ڈیرہ محمد ارسلان خان ایک انتہائی ایماندار اور نفیس انسان ہیں ان کو ترقی پانے اور ایکسئین نوشہرہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر ملک مشتاق احمد،
تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ناظم یونین کونسل چہکان ڈاکٹر ملک مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ ڈی آئی خان کے ایس ڈی او محمد ارسلان خان کو ترقی پانے

اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ نوشہرہ تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ایکسئین ارسلان خان انتہائی نفیس، ملنسار اور خصوصا انتہائی مہمان نواز آفیسر ہیں، جب وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ تعینات تھے تو ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے تھے اور وہ دفتر آنے والے سائل اور مہمان کی دل کھول کر مہمان نوازی کرتے تھے، ڈاکٹر ملک مشتاق احمد نے کہا

کہ ایسے آفیسر بہت کم نظر آتے ہیں جو ایسی خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں، اہلیان ڈی آئی خان کو ارسلان خان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اللہ کرے کہ وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں جیسے انھوں نے ڈیرہ کی عوام کی خدمت کی، اہلیان نوشہرہ کو ایک ایماندار اور مہمان نواز آفیسر کی تعیناتی مبارک ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں