لندن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تحریک انصاف (لندن) چیپٹر کے کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے اظہار تشکر کیا 164

لندن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تحریک انصاف (لندن) چیپٹر کے کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے اظہار تشکر کیا

لندن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تحریک انصاف (لندن) چیپٹر کے کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے اظہار تشکر کیا

لندن 27 جون (خصوصی نامہ نگار) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص حکمران پاکستان تحریک انصاف (لندن) چیپٹر کے کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی تمام حکومتوں نے اس سلسلے میں وعدے کیے لیکن صرف پی ٹی آئی حکومت نے اسے عملی جامہ پہنایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے پی ٹی آئی ایسٹ انگلینڈ اور وسطی لندن کے زیر اہتمام ایسٹ لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس تقریب کا انعقاد ان پارٹی کارکنوں کی شراکت کے اعزاز میں کیا۔گیا تھا جنہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا اور پارٹی کے لئے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔ اس موقعے پر ان کارکنان نے پارٹی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں اگلے عام انتخابات میں موثر کردار ادا کریں گے۔
تقریب میں
پاکستان تحریک انصاف لندن کے صدر میاں وحید الرحمٰن ، نائب صدر ایسٹ انگلینڈ سیف چوہدری ، سینئر نائب صدر شبیر برلاس ، جنرل سکریٹری لندن عاطف علی شاہ ، خواتین سیکرٹری لندن انیلا قاضی ، صدر پی ٹی آئی ایسٹ انگلینڈ مصطفیٰ کمال ، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی لندن خادم علی اور پارٹی کے دیگر آفس ہولڈرز اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی لندن کے صدر میاں وحید الرحمن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حکومت کے فیصلے کو ایک عمدہ اقدام قرار دیا ، جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
سینئر نائب صدر ایم شبیر برلاس نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی لندن ٹیم کو پارٹی لائنوں کو وسیع کرنے اور قیادت کے وژن کو پھیلانے کے لئے پارٹی میں توسیع کی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی لندن کے صدر میاں وحید الرحمن اور ٹیم کی جانب سے ان تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث اور مستحق امیدواروں کو اس طرح کی پہچان کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان کارکنوں کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنے کی تحریک ملے۔
اس موقع پر محمد عمران ذوالفقار کو پی ٹی آئی نارتھ لندن کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ، عاصمہ معین کو پی ٹی آئی ویسٹ لندن جبکہ بالترتیب جنوبی اور مشرقی لندن میں آصف اقبال اور شہزاد محمود کو پارٹی کا منتظم مقرر کیا گیا۔
آرگنائزر پی ٹی آئی شمالی لندن محمد عمران ذوالفقار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے کو صحیح سمت کی جانب صحیح قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جو بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیج کر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ملک کے فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لینے کا۔موقع ملے گا۔ انہوں نے تمام اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ

وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کے صحیح اقدام کی حمایت کریں اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے اسے متنازعہ بنانے سے باز رہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی کابینہ نے حال ہی میں دو آرڈیننسوں کی منظوری دی تھی جس کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) متعارف کرانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں