ضلع مہمند پولیس نے ششماہی پراگرس رپورٹ جاری کردی 133

ضلع مہمند پولیس نے ششماہی پراگرس رپورٹ جاری کردی

ضلع مہمند پولیس نے ششماہی پراگرس رپورٹ جاری کردی

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند پولیس نے ششماہی پراگرس رپورٹ جاری کردی ڈی پی او مہمند اصلاح الدین کنڈی کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع مہمند پولیس نے رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں ریجنل پولیس آفسر مردان یاسین فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں، رواں سال کے دوران اب تک قتل، اقدام قتل، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 530 ملزمان اسی طرح دیگر

اضلاع کو مطلوب 10 مجرمان اشتہاری جن میں سے 04 خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں جن کو پولیس نے سخت اور طویل مقابلے لے بعد گرفتار کیے ہیں۔ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد 300 عدد ڈائینا مائیٹ اور 400 کلو گرام نائٹریٹ برامد کئے ہیں۔ منشیات کے مکروہ دھندے اور مختلف جرائم میں ملوث دیگر 98 ملزمان کو بھی گرفتار جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 31110 گرام چرس،

28 گرام ہیروئن، 1510 گرام افیون اور 903 گرام آئس، 01 ایل ایم جی ، 07 کلاشنکوف، 10رائفل، 58 پستول جبکہ 582 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اسی طرح جرائم برخلاف مال ڈکیتی اور رہزنی وغیرہ میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے جس سے 01 عدد لوڈر، 02 تولے سونا ،01 پستول ،2 گھڑی ،12260 نقد، برامد کئے گئے ہیں،
اسی طرح مہمند پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراع لگا کر قلیل مدت میں ملزم کو گرفتار کرکے الہ قتل بھی برامد کرلیا ہیں۔
مہمند پولیس نے کووڈ 19 کے SOPs کے خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کو چالان کرکے بھاری مقدار میں جرمانہ وصول کیا ہے اور بازاروں میں SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے- اور سلسلہ میں ملازمان پولیس ضلع مہمند میں ویکسینیشن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اب تک 2700 ملازمان کا ویکسینیشن کیا جا چکا ہیں –
ڈی پی او مہمند اصلاح الدین کنڈی نے واضح کیا ہے کہ امن و امان کے قیام، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور علاقہ میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی تاکہ ضلع مہمند کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے مرجر کے بعد عوام کی سہولت کی خاطر ضلع کے مختلف تحصیلوں کی سطح پر 7 پولیس اسٹیشنز قائم کئے ہے۔
عوام اپنے ذاتی مقدمے، مسئلے اور دیگر شکایات ہیڈ کوارٹر غلنئی کے بجائے اپنی تحصیل کے پولیس اسٹیشن میں درج کرسکتے ہے۔ ہر پولیس اسٹیشن میں 24 گھنٹے سروسز موجود ہوگی جو صرف اور صرف عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہوگی، جس سے عوام کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں