ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی نے ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 126

ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی نے ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی نے ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

خانیوال2جولائی21(سعید احمد بھٹی) ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی نے ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان رینج کو کرائم فری زون بنانے کے لیے جرائم سے ہاتھ رنگنے والے عناصرکے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہیں قیام امن کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے‘ملتان رینج میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سے

آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا‘ بحیثیت پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیارہیں‘پولیس افسران عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں‘انصاف کی فراہمی کے دوران انصاف کا ترازو جھکنا نہیں چائیے‘منفی رویہ اورجانبداری کا مظاہرہ کرکے اختیارات سے تجاوز اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پولیس افسر کسی صورت قابل قبول نہیں۔اس موقع پرڈی ایس پی سکیورٹی میڈم سعدیہ‘پی ایس اویوسف بھٹی‘ریڈرانسپکٹر نعیم‘ڈی ایس پی ٹریفک اسحاق سیال‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘صدربار راؤ خالد محمود‘جنرل

سیکرٹری بار سیدحامدعلی شاہ‘انسپکٹر مہر سعید احمد‘ایس ایچ اوز‘صحافی برادری‘وکلاء برادری اورمدعیان بھی موجودتھے۔ آرپی اوملتان نے ڈی پی او محمدعلی وسیم اور پولیس ٹیم کو جرائم میں ملوث گینگزکی گرفتاری پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ خانیوال پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف مسلسل کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے کاریں‘موٹرسائیکلزاورجانورچوری کرنیوالے06گینگزمیں ملوث 25ملزمان کوگرفتارکرکے 32مقدمات کو ٹریس کیا اور 01کروڑ80لاکھ روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاجو اصل مالکان کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او محمدعلی وسیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گینگز کچھ عرصہ سے خانیوال کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعددوارداتوں میں سرگرم تھے اور شہریو ں کو ان کے قیمتی مال مسروقہ سے محروم کررہے تھے بہترین حکمت عملی کے تحت جدید ٹیکنالوجی اورآئی ٹی کی مددسے گینگز کو ٹریس کیا گیا اور ان میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے 06گاڑیاں مالیتی93لاکھ‘ملزمان کی جانب سے گاڑیاں فروخت کی 40لاکھ نقدی‘22موٹرسائیکل مالیتی 17لاکھ‘08جانورمالیتی30لاکھ جانورچھیننے کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ڈالہ سمیت ناجائز اسلحہ 10پسٹل معہ گولیاں برآمد کیں۔انہو ں نے بتایا کہ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے

مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔آرپی او ملتان سیدخرم علی نے ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ کاریں‘موٹرسائیکلزکی چابیاں اورنقدی ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں۔اس موقع پر مدعیان نے جرائم کے خلاف کامیابی پرخانیوال پولیس کی کھل کر تعریف کی‘گلدستے پیش کیے پھولوں کے ہارپہنائے اورپنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔قبل ازیں آرپی او ملتان سیدخرم علی کی خانیوال آمد پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پرتباک استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں