محکمہ صحت عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف سرگرم
خانیوال (سعید احمد بھٹی) محکمہ صحت عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف سرگرم ضلع میں ایک عطائی کا کلینک سیل،3 میڈیکل سٹورز کے چالان محکمہ صحت کی جانب سے کارروائیاں ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر کی گئیں آپریشن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈرگ انسپکٹرز نے لیڈ کیا کوٹ اسلام میں عطائی الیاس کا کلینک سیل کرکے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بھجوادیا گیا فرقان میڈیل سٹور خانیوال کا
چالان،الحمد میڈیکل سٹور سے ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوادیئے گئے میاں چنوں میں اسلام اور نیو مدینہ میڈیکل سٹورز کے چالان اسلام میڈیکل سٹور پر کولڈ چین کے بغیر اور ایکسپائرڈ ادویات فروخت کی جارہی تھیں،2 ادویات کے نمونے بھی لئے گئے ڈپٹی کمشنر کا ورانٹی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز سربمہر کرنے کا حکم ڈرگ انسپکٹرز نے میڈکل سٹورز پر ضروری ادویات کے سٹاک اور خرید و فروخت کے ریکارڈ کی پڑتال بھی کی کسی شخص کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:ڈپٹی کمشنر ضلع میں عطائیت کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا:ظہیر عباس شیرازی