240

اسلام گڑھ : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف،انجمن تاجران اسلام گڑھ اور سول سوساٸٹی کی جانب سے پہیہ جام ۔شٹر ڈاون شدید احتجاج ۔،بازار بند ۔روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند

اسلام گڑھ : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف،انجمن تاجران اسلام گڑھ اور سول سوساٸٹی کی جانب سے پہیہ جام ۔شٹر ڈاون شدید احتجاج ۔،بازار بند ۔روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند

اسلام گڑھ ( )اسلام گڑھ واپڈا اور برقیات کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف،انجمن تاجران اسلام گڑھ اور سول سوساٸٹی کی جانب سے پہیہ جام ۔شٹر ڈاون شدید احتجاج ۔،بازار بند ۔روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند،مسافر خوار،نائب تحصیلدار راجہ آصف منیر اور ایس ڈی او برقیات یاسر بشیر سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو احتجاج وقتی ختم کر دیا گیا۔کمشنر میرپور کی طرف سےچیف انجینیر کو علی امین گنڈا پور کے لیے لوڈشیڈنگ

نہ کرنے کے لیے لکھے گے مکتوب پر عوام کا شدید ردعمل انتظامیہ دوہرا معیار ترک کرے۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کٸی دنوں جہاں شدید گرمی کی لہر جاری ہے وہاں اسلام گڑھ میں 15 گھنٹے سے زاہد طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری جس کے خلاف انجمن تاجراں اسلام گڑھ کی کال پر پہیہ جام شٹر ڈاون احتجاج کیا گیا۔تاجر اورعوام سڑکوں پر نکل آٸے۔کمشنر میرپور کی جانب نے چیٸرمین برقیات کو لکھے جانے والے مکتوب پر عوام علاقہ آپے سے باہر ہو گٸے۔وفاقی وزیر امور علی امین گنڈا پوری کے لیے بجلی بند نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے

https://youtu.be/vkNx1s-ro3w

تو عام عوام کے لیے کیوں نہیں ہو سکتا۔احتجاجی مظاہرے سرپرست اعلی انجمن تاجراں چوہدری پرویز۔حافظ محمد منیر۔ سفیان راٹھوی ۔سجاد گوگا ۔حاجی شکیل احمد اور حافظ کبیر اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کی۔انھو ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضلع میرپور کے عوام نے دو بار اپنے گھر بار کی قربانی دی۔جس کی وجہ سے بجلی اور پانی کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے لیکن چراغ تلے اندھیرے والے بات ہے کہ آج شدید گرمی کے موسم میں 15 گھنٹے سے زاہد طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ہمارے ساتھ واپڈا ظلم وناانصافی کر رہا ہے ہمارے ساتھ کون انصاف کرے گا۔وزیر امور کشمیر آج یہاں آ رہے ہیں

https://youtu.be/vkNx1s-ro3w

ہم انھیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایسے گھٹیا نظام کو درست کریں پھر یہاں لوگوں کا سامنا کریں بصورت دیگر شدید احتجاجی تحریک چلاہیں گےاور تمام زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔احتجاج کا سن کر نائب تحصیلدار اسلام گڑھ۔راجہ نائب تحصیلدار راجہ آصف منیر ۔ایس ڈی او برقیات راجہ یاسر بشیر ۔ایس ایچ او چوہدی مہدی خان اور دیگر موقع پر پہنچ گےاور مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ لوڈشیڈنگ میں کم لائی ۔اس کے بعد احتجاج وقتی ختم کر دیا گیا اورروڈ بحال کر دی گئی اور بازار کھل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں