وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ''خدمت آپکی دہلیز پر '' کے پانچویں ہفتے کا آغاز ہوگیا 119

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپکی دہلیز پر ” کے پانچویں ہفتے کا آغاز ہوگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپکی دہلیز پر ” کے پانچویں ہفتے کا آغاز ہوگیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپکی دہلیز پر ” کے پانچویں ہفتے کا آغاز ہوگیا-پانچویں ہفتے میں غیر قانونی تعمیرات اور شہری علا قو ں میں بھانہ جات کے خلاف کاروائی ہوگی جبکہ عیدالاضحی کیلئے قربانی کے جا نوروں کی خرید وفروخت کے حوالے سے سیل پوائنٹس اور مویشی منڈیوں کیلئے انتظامات کئے جائیں گے-اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل نے نظام آباد میں سرکاری رقبہ کا ناجائز قبضہ

واگرار کروا کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیز پانچویں ہفتے میں بھی بھر پور سرگرمیاں کریں اور ضلع کے شہری علاقوں میں قائم بھانوں کا خاتمہ یقینی بنائیں اس کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جائے- انہوں نے مزید کہا ہے

کہ تجاوزات آمد و رفت میں رکاوٹ کا باعث ہیں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں اس لئے اس کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں-دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پر لوکل گورنمنٹس کی جانب سے پورٹل پر مہم کے حوالہ سے شکایات کا بھی ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے-ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کام میں سستی برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے تاکہ عوام صحیح معنوں میں اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں