کشمیریوں کے فیصلے دہلی ،اسلام آباد کوماننا پڑے گا، بلاول بھٹو 110

کشمیریوں کے فیصلے دہلی ،اسلام آباد کوماننا پڑے گا، بلاول بھٹو

کشمیریوں کے فیصلے دہلی ،اسلام آباد کوماننا پڑے گا، بلاول بھٹو

عباس پور، راولاکوٹ ( نمائندگان ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی حلیف ساتھ مل کرکٹھ پتلی کوگرانے میں سنجیدہ نہیں،کشمیریوں کے فیصلے کودہلی اور اسلام آباد کو مانناپڑے گا، کشمیرکیلئے ہزارسال جنگ کرناپڑے توکرینگے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عباس پور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رخ کریں گے، بنی گالا کی طرف آئیں اور کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، منافق جھوٹ بولتاہے

اور یوٹرن لیتاہے، پچاس لاکھ گھربنانیوالینے لوگوں سے چھت چھین لی، کشمیریوں کی ذمہ داری ہی کٹھ پتلی سے خود کو بچائیں، کشمیرکے عوام نے سب کو بھگتاہے، کٹھ پتلی پورے ملک کا خون چوس رہاہے، ہم تین سال سے اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں، لیکن سیاسی حلیف ساتھ مل کرکٹھ پتلی کوگرانے میں سنجیدہ نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا

کہ کشمیریوں کے فیصلے کودہلی اور اسلام آباد کو مانناپڑے گا، کشمیری حکم کریں کل جنگ کریں تو کل جنگ ہوگی، کشمیرکے عوام کیساتھ مل کر مقبوضہ وادی کا مقدمہ لڑیں گے، کشمیرکیلئے ہزارسال جنگ کرناپڑی توکرینگے، مقبوضہ کشمیرمیں جوظلم ہورہاہے وہ آزادکشمیرکے عوام کیلئے ناقابل قبول ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں