پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ 153

پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ

پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی تاکہ پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں پر کیس داخل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پولیو مہم کے دوران اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور اپنی ذمہ داری ہر صورت میں پوری کریں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

کیونکہ یہ معصوم پھولوں جیسے بچوں کے مستقبل اور زندگی کا مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں 2- اگست 2021ء سے شروع ہونے والی قومی پولیم مہم کے انتظامات کاور گذشتہ مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا تاکہ معصوم بچوں کو معذور ہونے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیم مہم سے قبل ایسی حکمت عملی تشکیل دیں جس کے تحت پولیو ٹیموں کی گھر گھر موجودگی کو یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں مہم کے دوران ضلع کی مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں، معززین، علماء کرام باالخصوص یوسی سیکریٹریز اور اساتذہ کو بھی مہم میں شامل کیا جائس تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے وہ نہ جائے اور مہم کو بھی کامیاب بنایا جا سکے۔ غضنفر علی قادری نے متعلقہ افسران پر زور دیا

کہ وہ مناسب مائکرو پلان تیار کرینے سمیت مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی یو سی سطح پر نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ کسی بھی قسم کی جعلی انٹری سے گریز کیا جائے بصورت دیگر دوکہ بازی و فراڈ کرنے والوں کو کسی بھی صورت بخش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں اور بسوں، ویگنوں، سوزوکیوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کو چند منٹ کیلئے مقررہ ٹرانزسٹ پوائٹس پر روکیں

تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جا سکیں۔ قبل ازیں این اسٹاف ڈاکٹر کلیم شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو کے خلاف مہم 2- تا 8- اگست 2021ء تک جاری رہے گی اورمہم کے دوران 5 سال تک عمر کے دو لاکھ 16 ہزار 516 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں 660 گشتی، 47 فکسڈ اور 53 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 9 تعلقہ سپروائزر، 366 لیڈی ہیلتھ ورکر،

159 ایریا انچارچز اور 54 یو سی ایم اوز کو بھی مقرر کیا گیا ہے تاکہ سو فیصد ہدف حاصل کرکے مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ٹھٹہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن سمیت محکمہ روینیو، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، پولیس اور انفارمیشن کے افسران کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، این اسٹاف، پی پی ایچ آئی، مرف و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں