عمران خان نےکشمیر پر 2 منٹ کی خاموشی کا کہا تھا اور آج تک خاموش بیٹھے ہیں، مریم نواز
مظفر آباد(بنارس راجپوت سے)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نےکشمیرکےلیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اور آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔
مظفر آبادکے قریب چھترکلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب وہ جماعت نہیں رہی ، ہمیں حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانےکا ہنر آگیا ہے، مسلم لیگ ن جان گئی ہے ووٹ چوری کس طرح روکنا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کےلیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا، آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں، نواز شریف نہ صرف کشمیریوں کی جنگ لڑے گا اور آزادی ان کی جھولی میں ڈالےگا۔
ان کا کہناتھا کہ میری رگوں میں کشمیری باپ اور ماں کا خون ہے ، ووٹ چور ی کرکے آنے والے کے دور میں بھارت کشمیر کی حیثیت بدل دیتا ہے،کیا لوگ یہ توقع رکھتےہیں کہ کشمیر گنواں کر بولیں میں کیا کروں۔