ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا 133

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں ضلع میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور اور کورونا ویکسینیشن مہم بارے آگاہ کیا گیا-اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی سمیت محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ڈینگی

سرویلینس میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں،نرسریوں،ٹائر شاپس کو لازمی چیک کیا جائے- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن مہم کی رفتار پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو مہم کا دائرہ یونین کونسل سطح تک بڑھانے دیہات میں زیادہ سے زیادہ کیمپس لگانے کے احکامات دیئے-انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں فرضی اعداد و شمار کسی صورت قبول نہیں کئیے جائینگے موسم برسات میں تدارک ڈینگی بارے بھی شہریوں کو آگاہی دی جائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں