دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں اچانک بریک ڈاون کے باعث 72 انچ قطر کی پانچ نمبر لائن دھماکہ سے پھٹ گئ 127

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں اچانک بریک ڈاون کے باعث 72 انچ قطر کی پانچ نمبر لائن دھماکہ سے پھٹ گئ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں اچانک بریک ڈاون کے باعث 72 انچ قطر کی پانچ نمبر لائن دھماکہ سے پھٹ گئ

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں اچانک بریک ڈاون کے باعث 72 انچ قطر کی پانچ نمبر لائن دھماکہ سے پھٹ گئ جسے کراچی شہر کو پانی فراہمی میں تعطل آگیا ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی میسر نہی ہوسکے گا

مقامی انتظامیہ کی غفلت سست روی اور مظبوط عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہر ماہ مذکورہ لائن بجلی بریک ڈاون ہونے کی وجہ سے بلاسٹ ہوجاتی ہے جسکی ریپیئرنگ میں ہر دفعہ لاکھوں کا بل بنا کر عملہ آپس میں مل بانٹ لیتا ہے جو انکا معمول بن چکا ہے حساس پمپ ہاوس دھابیجی اور یہاں موجود پانچ سے زائد بچھی پانی لائینیں سلامتی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ کب واٹربورڈ کا کرپٹ عملہ احتسابی عمل سے گذر سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں