حسب حکم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرصاحب میرپور ,گزشتہ روز ضلع میرپور کے دیگر بنیادی طبی مراکز کی طرح بی ایچ یو کنیلی میں بھی کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کیلئے فکسڈ سنٹر کا آغاز
اسلام گڑھ(نامہ نگار)گزشتہ روز کنیلی بی ایچ یو میں حسب حکم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرصاحب میرپور ,گزشتہ روز ضلع میرپور کے دیگر بنیادی طبی مراکز کی طرح بی ایچ یو کنیلی میں بھی کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کیلئے فکسڈ سنٹر کا آغاز کیا گیا. جس کا افتتاح سینئر میڈیکل آفیسر بنیادی طبی مرکز پلاک جناب ڈاکٹر احمد شجاع نے کیا. اس موقعہ پر جملہ سٹاف بی ایچ یو کنیلی کے علاوہ عوام علاقہ بھی موجود تھے. ڈاکٹر احمد شجاع صاحب نے
عوام الناس کو تاکید کہ فوری طور پر 18 سال سے اوپر کی جملہ آبادی کو کرونا کی ویکسینیشن کروائی جائے. اس مقصد کیلئے نیا قائم کیا جانے یہ مرکز مکمل طور پر دفتری اوقات میں عوام الناس کے لیے کھلا رھے گا. ڈاکٹر احمد شجاع خالق آباد سے لیکر پلاک تک کے ایریا کی مکمل نگرانی کریں گے جبکہ بنیادی طبی مرکز کنیلی میں ویکسینیشن کے
عمل کی نگرانی کیلئے محترم ڈاکٹر قاضی عبدالعلیم کو فوکل پرسن متعین کیا گیا ھے. عوام علاقہ نے اس سہولت کی فراھمی پر ناظم صحت ضلع میرپور اور محترم ڈاکٹر احمد شجاع کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ عوام الناس اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ھوئے اس وباء کے خلاف جہاد کریں گے.*