عید سے قبل سبزیوں کے نرخ استحکام میں رکھنے کیلئے منڈیوں کی نگرانی شروع اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) عید سے قبل سبزیوں کے نرخ استحکام میں رکھنے کیلئے منڈیوں کی نگرانی شروع اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر کا پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، سبز مرچ کے نرخ کا جائزہ لیا گیا اور اپنی نگرانی میں بولی کرائی،نرخ دیگر اضلاع سے کم رکھنے کی ہدایت
ڈی سی نے سلاٹر ہائوس میں سہولیات کی فراہمی بھی چیک کی مزید میونسپل کمیٹی کو لائٙٹنگ ،صفائی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات کی ڈپٹی کمشنر نے شہر کا دورہ کرکے صفائی بھی چیک کی