پیر گلی کے مقام پر شاہراہ جموں گزشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر لینڈ سلاہیڈنگ کا شکار 182

پیر گلی کے مقام پر شاہراہ جموں گزشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر لینڈ سلاہیڈنگ کا شکار

پیر گلی کے مقام پر شاہراہ جموں گزشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر لینڈ سلاہیڈنگ کا شکار

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ بیوروچیف سے )پیر گلی کے مقام پر شاہراہ جموں گزشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر لینڈ سلاہیڈنگ کا شکار۔محکمہ۔شاہرات کی غفلت نے لوگوں کی زندگیوں پر داو پر لگا دیا ۔ایک سال گزرنے کے باوجود سلاہیڈنگ کا حل نہ نکالا جا سکا مون سون کی پہلی بارش سے روڈ ایک مرتبہ پھر سلاہیڈنگ کی زد میں کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔گزشتہ سال مون سون میں شدید بارشوں سے سلاہیڈنگ سے بار بار روڈ بند ہوئی

لیکن وقتی راستہ بناتے رہے لیکن سلاہیڈنگ کا حل نہ کیا گیاجس کی وجہ سے مون سون کی پہلی بارش نے وہی ایک سال پرانے والی صورتحال پیدا کر دی ہے اور بڑی سلاہیڈ ایک مرتبہ پھر روڈ پر آ گئی ہے جس سے روڈ آدھی سے زیادہ بند ہوچکی ہے کیچڑ اور پھسلن سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا بڑی سلاہیڈ کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ۔محکمہ شاہرات کو فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں