مرکزی حکومت نے پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی باقاعدہ منظوری دے دی 138

مرکزی حکومت نے پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی باقاعدہ منظوری دے دی

مرکزی حکومت نے پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی باقاعدہ منظوری دے دی

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان
جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری مرکزی حکومت نے پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ پشاور سے براستہ بنوں اور لکی مروت موٹروے 276 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر، وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر اور وزیر سوشل ویلفئیر ہشام انعام اللہ خان نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کی منظوری پر جنوبی اضلاع کے عوام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشاور تا ڈیرہ موٹروے کی تکمیل سے کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی
تینوں وزراء نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس منصوبے کیلئے عنقریب ٹینڈر جاری کیا جائے گا جس کے بعد ڈیرہ پشاور موٹروے پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں