سندھ کا قدیمی ثقافتی کھیل ملھ اب دفن ہوتا جارہا ہے،سومار بکھیرو
سندھ (امین فاروقی)سندھ کے مشہور قدیمی ثقافتی کھیل ملھ جسے اردو میں کشتی یا ملاکھڑا بھی کہتے ہیں سندھ میں اس کھیل کو شوق و ذوق کے ساتھ لڑا اور دیکھا جاتا ہے پہلوان اپنی طاقت کا عملی مظاہرہ میدان میں کرتے ہیں اور شائقین سے داد وصول کرتے ہیں اسی حوالہ سے دھابیجی میں ملھ کشتی کا مقابلہ مختلف پہلوانوں کے درمیان ہوا سینکڑوں کی تعداد میں تماشائیوں کی موجودگی میں سندھی اور پھٹان پہلوانوں نے اپنی طاقت کے جوہر دکھائے
غلام حسین پھٹان، غلام نبی شیدی اور ایاز شاہ اس ملھ ملاکھڑا میں سرفہرست رہے شائقین نے پہلوانوں کو داد اور انعامات سے نوازا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملھ ایسوسی ایشن کے رہنماء سومار بکھیرو نے کہا کہ سندھ کا قدیمی ثقافتی کھیل ملھ اب دفن ہوتا جارہا ہے نوجوان اپنی صحت کا خیال نہی رکھتے جسکی وجہ سے وہ کشتی سے دور ہیں
اس دور جدید میں نوجوانوں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے اس کھیل کو زندہ رکھنا ہوگا محکمہ ثقافت سندھ بھی دور قدیم و جدید کے ملھ پہلوانوں کو ترجیح دیں انکی صحت زندگی آسائش میں آسانیاں لائیں تاکہ پہلوان اپنے وطن اور ثقافت کا نام روشن کرسکیں
سندھ کا قدیمی ثقافتی کھیل ملھ اب دفن ہوتا جارہا ہے،