ضلع مہمند ،ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے شہید پولیس اہلکار شاز بار کے بچوں اور لواحقین کو شہدا پیکج حوالہ کیا
ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند ،ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے شہید پولیس اہلکار شاز بار کے بچوں اور لواحقین کو شہدا پیکج حوالہ کیا. ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے شہید پولیس اہلکار ساز باز کے بچوں کو عید پیکج دیکر انہیں تسلی دی کہ محکمہ پولیس اپنی شہداء کو مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
انہوں نے شہید شاز بار کی ملک وقوم کے لیے قربانی دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔یاد رہے کہ شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران آئی ڈی بلاسٹ میں شہید ہو گیا تھا .ڈی پی او مہمند نے ساز باز شہید کے یتیموں بچوں کیے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس آپ کے ساتھ ہے اور ہر مشکل کی گھڑی میں آپ کی مدد کریں گے .انہوں نے کہا کہ شہید کوٹہ کے تحت ساز باز شہید کے بچے کو پولیس فورس میں نوکری بھی دی جائیں گی