خانیوال لک بھر کی طرح میانچنوں، کبیروالا ،جہانیاں اور خانیوال میں پاپولیشن ڈے منایا گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر 125

خانیوال لک بھر کی طرح میانچنوں، کبیروالا ،جہانیاں اور خانیوال میں پاپولیشن ڈے منایا گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

خانیوال لک بھر کی طرح میانچنوں، کبیروالا ،جہانیاں اور خانیوال میں پاپولیشن ڈے منایا گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح میانچنوں، کبیروالا ،جہانیاں اور خانیوال میں پاپولیشن ڈے منایا گیا. خانیوال میں مرکزی واک ہوئی، واک کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال بختاور محفوظ ، ڈاکٹر سمیرا نور ملک ،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا وجاہت، محمد رضوان، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافک عمران طارق، سماجی شخصیت بسم اللہ ارم اور مہر محمد اسلم نے کی. واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بختاور محفوظ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہمیں بہت سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کی وجہ سے چائلڈ لیبر میں اضافہ ہو رہا ہے. جس کی وجہ سے ہمارے بچے مفید شہری نہیں بن سکتے، خوراک، طبی سہولیات، رہائش اور دیگر ضروریات زندگی کا فقدان ہے. خصوصاً ہم اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھتے ہیں جو کہ ہماری ترقی میں اہم رکاوٹ ہے. تعلیم اور ضروریات زندگی ہر شہری کا حق ہے اور اس حق سے کسی کو بھی محروم مت رکھیں. مہر ملازم حسین، جاوید اقبال، محمد ناصر، محمد اقبال، محمد رفیق، شہزاد، محمد تنویر, جمشید اور سعید اختر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں