خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کے دوران ضلع میں سرکاری محکموں کی جانب سے شجرکاری مہم جاری 148

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کے دوران ضلع میں سرکاری محکموں کی جانب سے شجرکاری مہم جاری

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کے دوران ضلع میں سرکاری محکموں کی جانب سے شجرکاری مہم جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کے دوران ضلع میں سرکاری محکموں کی جانب سے شجرکاری مہم جاری ہے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکموں کو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مہم میں سستی برتنے والے لوکل گورنمنٹ افسران کی جواب طلبی کے احکامات دے دیئے ہیں-اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام،اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی

-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں میں شجرکاری بھرپور انداز سے جاری ہے میونسپل کمیٹیز شہری حدود میں شجرکاری کا ہدف حاصل کریں-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی شجر کاری مہم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں شہروں کی اہم شاہراہوں کو پودوں سے سجایا جائے انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والوں کو خوشگوار تبدیلی کا احساس ہونا چاہیئے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ عید صفائی پلان تشکیل دیکر اس پر بھی فوری عمل شروع کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں