شرافت دیانتداری کی نشانی سابق صدرممنون حسین کراچی میں سپردخاک 139

شرافت دیانتداری کی نشانی سابق صدرممنون حسین کراچی میں سپردخاک

شرافت دیانتداری کی نشانی سابق صدرممنون حسین کراچی میں سپردخاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر پاکستان،مسلم لیگ ن کے رہنما ممنون حسین کی نماز جنازہ بعد نمازعصرسلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی گئی اورانہیں ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں سوئم کی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام آج مسجد سلطان ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، میں کیا گیا ہے۔سابق صدرکی نمازجنازہ جسٹس ریٹائرڈ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے پڑھائی ۔نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال،سابق گورنرمحمد زبیر،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،مسلم لیگی رہنما علی اکبرگجر،جے یوآئی کے اسلم غوری، قاری عثمان،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی مولانا تنویرالحق تھانوی،جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی، پی ایس پی کے حفیظ الدین،جے یوآئی کے مولانا عبد الکریم عابد ،بزنس فورم سندھ کے صدر امین اللہ ،مولانا نور الحق سمیت مختلف سیاسی اوردینی جماعتوں کے رہنما مسلم لیگی رہنماؤں

پارٹی ورکرز،مرحوم کے عزیزواقارب تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے کہاکہ میرے والد بہت بردبار انسان تھے،جے یو آئی رہنماء قاری عثمان نے کہاکہ ممنون حسین بہت ہی شریف انسان تھے،ممنون حسین اعلی منصب پر فائز رہے مگرلوگوں سے دورنہیں ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ آج ہم نے ایک شریف اور محبت کرنے والا ساتھی کھودیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں