بڑی عید پر عمران حکومت کا بڑا تحفہ، پٹرول 5روپے فی لٹر مہنگا 193

بڑی عید پر عمران حکومت کا بڑا تحفہ، پٹرول 5روپے فی لٹر مہنگا

بڑی عید پر عمران حکومت کا بڑا تحفہ، پٹرول 5روپے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر عید سے قبل پٹرول بم گرادیا اور فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 5روپے 40پیسے کا اضافہ کر دیا،جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118.09روپے ہوگئی، ڈیزل کی قیمت میں 2.54روپے ، کیروسین 1.39روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،رواں ماہ جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا،

حکومت نے عید سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا، اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 40پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔شہباز گل نے بتایا کہ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیرِ اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پٹرول کی قیمت میں محض 5.40روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے،اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 116.53 روپے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87.14 روپے

اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 84.67 ہوگئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں