نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی،بیٹی مریم کا انکشاف 228

نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی،بیٹی مریم کا انکشاف

نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی،بیٹی مریم کا انکشاف

پلندری (نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی عوام پر قہر بن کر ٹوٹا ہے، آزاد کشمیر کے عوام ایسے شخص کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے، نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں عوامی بھلائی کے بجائے نوازشریف کو روکنے کی پلاننگ ہوتی ہے،

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہر الیکشن میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے،آج طول و عرض پر نواز شریف موجود ہے،کشمیری خون میری رگوں میں دوڑتا ہے، میں بہادر کشمیری ماں کلثوم نواز اور بہادر کشمیری باپ نواز شریف کی بیٹی ہوں اور کشمیریوں کی بہن ہوں، کشمیریوں کے جذبے، ولولے اور ہمت کو سلام پیش کرتی ہوں، کشمیریوں نے جلسوں کا انداز ہی تبدیل کر دیا ہے، معلوم ہی نہیں پڑتا ہے کہ کہاں سے شروع ہے اور کہاں پہ ختم ہے، آگے

پیچھے دائیں، بائیں سب جگہ جلسہ رہتا ہے، آزاد کشمیر نے اپنے دلیر لیڈر میاں نواز شریف کو خوش کر دیا ہے، جمعرات کو آزاد کشمیر کے ضلع پلندری کی تحصیل بلوچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شر یف کو کھڑا رہنے پر جو جو سزائیں دی گئیں اسے یاد کرنے سے آج بھی دل دہل جاتا ہے، نواز شریف کی

کہانی رونگٹے کھڑاکر دینے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ لوگ خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں اور دوسروں کے کیریئرسے کھیلنا شروع کر دیتے ہیں تو وہ لوگ اللہ کے حدود میں دخل اندازی کرتے ہیں، نواز شریف کے دشمنوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا، پوری ریاستی مشینری نواز شریف کی دشمنی میں لگ گئی ،تمام ادارے عوام کی خدمت کے بجائے نواز شریف پر ظلم ڈھانے پر جھونک دیئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں