خانیوال شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معائنہ مجسٹریٹ تحصیل کبیروالا 160

خانیوال شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معائنہ مجسٹریٹ تحصیل کبیروالا

خانیوال شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معائنہ مجسٹریٹ تحصیل کبیروالا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل کبیروالا محمد عمر نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ سے

زیادہ منافع وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ لگانے کی سختی سے ہدایت دی گئی۔کرونا وائرس کے ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔کرونا ویکسین نہ لگوانے والے تین دکانداروں کی دکانیں سیل کردی گئی۔تمام دکانداروں سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں