ضلع مہمند, مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی, دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام 195

ضلع مہمند, مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی, دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ضلع مہمند, مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی, دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند, مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی, دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, دہشتگردی میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کے گولہ بارود، راکٹ لانچر اور ٹائم بم برآمد۔. ملزمان فرار ہونے میں کامیاب. پولیس.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او شیر زمین خان, اے ایس آئی محمد شفیق خان, سید محمد, ایس آئی ظاہر , ایس آئی عبدلحکیم خان,ایس آئی شوکت خان نے خفیہ اطلاح ملنے کے بعد دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا. مہمند پولیس کے دلیر جوانوں نے لکڑو تھانہ کے حدود گندھار علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کیا.

آپریشن کے دوران زمین سے پلاسٹک کی بوری میں بند 8راکٹ لانچر,6گولے تین ٹائم بم، مارٹرگولے, فیوز, پٹاخے, کارتوس اور دیگر دہشتگردی میں استعمال ہونے والا بارودی مواد برآمد کئے. پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اکرام اللہ, بختور شاہ, رحمن, حیات خان, فضل سید اور لونگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے. پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع مہمند کو دہشتگردی سے پاک کرنے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں

. پولیس افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی ہدایات پر ضلع مہمند کو دہشتگردی, منشیات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پاک کرنا ہے,جس کے لیے مہمند پولیس کے جوان اور افسران دن رات محنت کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا.مہمند پولیس کے مطابق عوام کو چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں, دہشتگردوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں, پولیس کو اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں