پاکستان میں کرونا پھر سراٹھانے لگا، مزید39جاں بحق 131

پاکستان میں کرونا پھر سراٹھانے لگا، مزید39جاں بحق

پاکستان میں کرونا پھر سراٹھانے لگا، مزید39جاں بحق

اسلام آباد(بیورو چیف ) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی۔ادھر لاہور میں کرونا وائرس کے بھارتی قسم ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق 73 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ گزشتہ 15 روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تجزیہ کیا گیا۔ لاہور میں ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاو 100 فیصد زیادہ ہے۔ لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں۔لاہور میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں